دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن، افغانستان میں بمباری، دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا، افغان حکومت کا کہنا ہے کہ خوست میں دو دہشت گرد،پکتیکا میںچھ دہشت گرد مارے گئے ہیں،پاکستانی ائیر فورس نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا،مارے گئے دہشت گرد میر علی میں بزدلانہ کاروائی میں ملوث تھے
افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے طیاروں نے پیر کی صبح افغان صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں مبینہ طور پر بمباری کی ہے جس سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے پکتیا اور خوست میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے،جن مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ میر علی حملے سمیت پاکستان میں کئی حملوں میں ملوث تھے آپریشن کے دوران صرف مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا ،
افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ عبداللہ نامی شخص، جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس حملے کا نشانہ تھا، پاکستان میں موجود ہے اور دوسرا یہ کہ اس علاقے میں ایک ہی قبیلے کے لوگ سرحد کے آر پار رہتے ہیں جن کا آنا جانا معمول کی بات ہے،انہوں نے اس مبینہ حملے کو قابل مذمت اور غیرسنجیدہ قرار دیتے ہوئے دوسرے ملک میں مداخلت قرار دیا ،ذبیح اللہ بلگن کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی جیٹ طیاروں نے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل اور افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے لامان اور صوبہ خوست کے سپیرا اور دیگر علاقوں میں عبداللہ شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی۔ پکتیکا میں 3 بچوں سمیت 6 شدت پسند مارے گئے، 1 گھر تباہ ہو گیا۔ خوست میں 2 شدت پسند مارے گئے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ افغان اسلامی امارت، جس نے کئی دہائیوں سے حملہ آوروں کے خلاف جنگ کا تجربہ کیا ہے، اس طرح کی مداخلت اور فضائی حملوں کو کبھی بھی چیلنج نہیں ہونے دے گی۔ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت کو اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ اس طرح کی غلط پالیسیوں کو جاری رکھنا دونوں مسلم ممالک کے لیے تنازعات اور بحرانوں کو ہی جنم دے گا۔پاکستان کو سمجھنا چاہیے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت دونوں ممالک کے لیے عدم استحکام، کمزوری اور بربادی کا باعث بنے گی،پاکستان کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ افغانستان خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے اپنے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کو کبھی برداشت نہیں کرے گا۔
مخصوص سیاسی جماعت شہداء کی بے حرمتی سے باز نہ آئی
شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے
شہدا کی قربانیوں پر تضحیک آمیز مہم چلانے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئے گے، عطا اللہ تارڈ
سوشل میڈیاٹیمز کے ذریعے ریاست مخالف پرویپگنڈہ،پی ٹی آئی نے کیا سرکاری وسائل کا استعمال
شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید