شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

0
955
kashif

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دہشتگردوں نے میر علی میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ابتدائی حملہ ناکام بنایا، ابتدائی حملہ ناکام ہونے کے بعد دہشت گردوں نے اسلحے سے لدی ہوئی گاڑی چوکی سے ٹکرا دی،چوکی سے گاڑی ٹکرانے کے بعد متعدد خودکش دھماکے کئے گئے ،خود کش حملوں کے نتیجے میں چوکی کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا،خود کش حملوں کے نتیجے میں 5 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جام شہادت نوش کیا،لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی کی قیادت میں کلیرنس آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا،

شہید ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی اور 23 سال کے کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ کنگ سے ہے،شہدا میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد بھی شامل ہیں،شہید حولدار صابر کا تعلق ضلع خیبر اور نائیک خورشید کا تعلق لکی مروت ، شہید سپاہی ناصر کا تعلق پشاور اور سپاہی راجہ کا تعلق کوہاٹ ،شہید سپاہی سجاد کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،

صدر مملکت آصف علی زرداری نے میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، صدر مملکت نےدہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ہے،صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے،صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی بھی کیا ہے

جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں پر فخر ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا، مجھ سمیت پوری قوم کو جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں پر فخر ہے

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے،وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوانوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، وطن عزیز کے امن کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہی شہداء سے وفا اورانصاف ہوگا ،بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور دیگر جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا ،افواج پاکستان کے آفیسروں اور جوانوں کے قاتل ملک اور قوم کےدشمن ہیں ناقابل معافی ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل کاشف شہید اور دیگر شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کو کبھی نہیں بھولے گی ،شہداء کے قاتل دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہی شہداء سے وفا اورانصاف ہوگا .

دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے حکومت پرعزم ہے،عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے پر اظہار مذمت کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت، شہداءکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز پر حملہ ایک بزدلا نہ اور قابل مذمت فعل ہے، پاک فوج کے بہادر جوان ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حکومت شہداءکے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے حکومت پرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت عوام کے ساتھ مل کر آخری حد تک جائے گی،

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیراعلی مریم نواز نےشہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے،

قوم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، اسپیکر نے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی جوانوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اسپیکر نےوطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے قوم کے جری سپوت لیفٹیننٹ کرنل کاشف، کپٹن احمد سمیت دیگر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، اسپیکر نے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیااور کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، دہشتگرد دشمن کے ناپاک عزائم پر عمل پیرا ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے،دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادری سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

پارلیمانی لیڈر پنجاب علی حیدر گیلانی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے،علی حیدر گیلانی نے فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں،ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے،شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دکھ اور غم کی گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

Leave a reply