وزیراعظم شہباز شریف سے روسی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے
اسلام آباد میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ماسکو سٹی ہال حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس المناک گھڑی میں روس کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک وفد پاکستان بھیجنے پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کی جا سکے،ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کا ذکر بھی کیا۔
ملاقات میں روسی سفیر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے، روسی سفیر کا کہنا تھا کہ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ روس تعلیم اور ثقافت میں بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،
امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،امریکی صدر کا شہباز شریف کو خط
چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ
بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ
امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،
چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی
شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک