مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: حضور نبی کریم ﷺ کی زندگی مشعل راہ ہے۔میاں اعجاز انجم

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر مدثر رتو)مقامی سماجی و مذہبی...

سپریم کورٹ،9 مئی مقدمہ،عمرسرفراز چیمہ کاکیس عمران خان کے ساتھ منسلک

سپریم کورٹ،عمر سرفراز چیمہ 9 مئی ریمانڈ کیس کی...

مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ

کراچی:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ...

سعودی عرب،درجنوں کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد

سعودی سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب سے...

وزیر توانائی کا پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کر نے کا حکم

وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے درآمدی کوئلے پر چلنے والے تمام پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کر نے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا برآمدی کوئلے پر چلنے والے تمام پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کیلئےاقدامات لیے جائیں،وفاقی وزیر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کر کے لائحہ عمل تیار کیا جائے ،مقامی کوئلے پر منتقلی سے نا صرف سستی بجلی پیدا ہوگی بلکہ درآمدی بل میں کمی واقع ہوگی جس کے ثمرات عوام تک منتقل ہونگے.

وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری کی زیر صدارت کسٹمر سروس سنٹر کی ورکنگ پر اجلاس ہوا،وفاقی وزیر نےکسٹمر سروس سنٹر کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا،وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں کسٹمر کئیر سینٹرز پر موصول ہرشکایت کا فون کال کے ساتھ فالواپ کیا جائے، صارفین کو ان کے مسائل کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے، وفاقی وزیر نےاجلاس میں صارفین کی شکایات کےحل کی غلط رپورٹنگ کی نشاندہی کی ،

وفاقی وزیر نے 2018 سے موصول ہونیوالی تمام شکایات کا جامع تجزیہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ابتدائی حل شدہ اور بعد میں غلط ثابت ہونے والی شکایت کے حجم کا اندازہ لگایا جائے،وفاقی وزیرنے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےشکایات کے ازالے کے ٹائم فریم کا دوبارہ جائزہ لینےکی ہدایت کر دی، وفاقی وزیر نے پی آئی ٹی سی کو اپنےکسٹمر کیئر سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایت کر دی،

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نےصارفین کی شکایات کے بروقت حل پر زور دیا،پی آئی ٹی سی کے سٹینڈرڈ پر عمل درآمد میں ناکامی کو افسران کی ACR کا حصہ بنا جائے گا اور ایسے افسران کو ترقی کیلئے شمار نہیں کیا جائے گا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan