گرینڈ مسجد بحریہ ٹاﺅن ، طاق راتوں میں قیام اللیل کا اہتمام

0
107
subiyal

گرینڈ مسجد بحریہ ٹاﺅن میں رمضان المبارک کی طاق راتوں میں شب بارہ بجے قیام اللیل کا اہتمام کیا جائے گا اور اجتماعی نماز وتر ادا کی جائے گی ۔ قیام اللیل اور نماز وتر کی امامت بلبل قرآن ڈاکٹر سبیل اکرام کریں گے ۔ نماز وتر میں پاکستان ، فلسطینی ، کشمیری مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کےلئے خصوصی دعا ئیں کی جائیں گی ۔

بحریہ ٹاﺅن مسجد کے امام تراویح ڈاکٹر سبیل اکرام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے ، ایمان کو مضبوط کرنے ، مصائب سے چھٹکارا پانے اور رزق میں فراخی کا سب سے زیادہ مﺅثر اور مسنون طریقہ فرض نماز کے بعد قیام اللیل ہے۔رسول ﷺ کامعمول مبارک تھا کہ آپ اپنی امت کی بخشش کےلئے جاتے ہمیشہ رات کی نماز کااہتمام کرتے اور رب جلیل کی یاد میں ڈوب کر اتنے طویل نوافل پڑھاکرتے اور سجدے کرتے تھے کہ آپ کے پاﺅں مبارک سوج جایا کرتے تھے ۔

انھوں نے کہا کہ قیام اللیل کا اہتمام کرنے والا کامل ایمان ہے ، فرض نمازوں کے بعد افضل ترین نمازرات کی نمازہے ، جسے قیام للیل یا نماز تہجد کہا جاتا ہے۔ نمازمومن کاسب سے بڑا ہتھیار ہے ، نماز مومن کا اعزاز اور افتخار ہے ۔نماز سے انسان اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے ، رزق میں اضافہ ہوتا ہے اور مصائب وپریشانیوں سے نجات ملتی ہے ۔ اب جبکہ برکتوں ،سعادتوں اور رحمتوں والا مہینہ رمضان المبارک تیزی سے گزرتا جارہا ہے گنتی کے صرف چند باقی رہ گئے ہیں ہمیں چاہئے کہ ان دنوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ،زیادہ سے زیادہ عبادات کریں ، نوافل پڑھیں ، قرآن مجید کی تلاوت کریں ، اپنے گناہ بخشوائیں اور جنت میں جانے والے خوش قسمتوں میں اپنا نام شامل کروائیں ، خاص طاق راتوں میں عبادات اور نوافل کا خصوصی اہتمام کریں،باقی ماندہ زندگی کو اللہ کی رضا کے مطابق بسر کرنے کا عہد کریں ، دعاﺅں میں اپنے والدین ، اساتذہ ، وطن ، فلسطینی ، کشمیری اور دنیا بھر کے دیگر مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھیں ۔

Leave a reply