وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آج صہیونی جارحیت اور ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے

عالمی یوم القدس کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، 7دہائیوں سے اسرائیل فلسطین اور بیت المقدس پر ناجائز اور غیر قانونی طور پر قابض ہے، عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف ظلم و جبر روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، غزہ میں اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں اور بچوں کے اسکولوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا اور مظلوم فلسطینیوں تک امدادی اشیاء کی رسائی کو روکا گیا، پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، جمعتہ الوداع پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

پاکستان کا فلسطین کی برادر ریاست کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے،وزیراعظم
دوسری جانب فلسطین کے سفیر احمد جواد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی شریک تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فلسطین کی برادر ریاست کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ فلسطین کی مسلسل حمایت کی ہے،وزیراعظم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کیس میں عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پر بات کی اور کہا کہ پاکستان نے بھی آئی سی جے میں فلسطین کی حمایت کی تھی، ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیرمقدم کیا گیا،اسرائیل نے قرارداد کو نظر انداز کیا اور ڈھٹائی سے اس کی خلاف ورزی جاری رکھی،وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی سفیر کو مکمل تعاون اور یکجہتی کی یقین دہانی بھی کروائی اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا،پاکستان اب تک غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کی سات اقساط بھیج چکا ہے، امداد کی ایک قسط عید کے فوراً بعد بھجوانے کا بھی منصوبہ ہے،

سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں کہا کہ وہ اسٹار گواہ بن سکتا

پاکستان کے بعد امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہ دیا،شیری رحمان

انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل

سائفر کیس،یہ آخری بات ہو گی کہ میں کہو ں ٹرائل جج کو ایک اور موقع دے دیں،وکیل عمران خان

سائفر کیس،عمران خان کی اپیل پر سماعت ایک روز کے لئے ملتوی

سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

اسرائیل ظلم وجبر سے فلسطینیوں کو نہیں جھکا سکے گا،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کہا ہے کہ یوم القدس پر فلسطینیوں کے عزم واستقلال کوسلام پیش کرتی ہوں -آزادی کی خاطر جان قربان کرنے والے فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم القدس پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل ظلم وجبر سے فلسطینیوں کو نہیں جھکا سکے گا -فلسطینی بھائیوں اور بہنوں پر صیہونی ریاستی مظالم کی قابل مذمت ہیں -قبلہ اول تمام مسلمانوں کی مقدس مقام ہے-انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کو ختم کرواے- عالمی برادری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کیلئے عملی کردار ادا کرے۔دنیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوتا۔

یوم القدس،جماعت اسلامی کے لاہور بھر میں احتجاجی مظاہرے۔
جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام جمعتہ الوادع کے موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کی کال پر فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ بھرپور اظہا ر یکجہتی کیلئے لاہور بھر میں احتجاجی مظاہرے۔منصورہ، فردوس مارکیٹ، جی ٹی روڈ، ماڈل ٹاؤن، ویلیشاٹاؤن، جوہر ٹاؤن، کینٹ، پیکوروڈ، شاہدرہ، سمن آباد،بحریہ ٹاؤن، برکی، شاہدرہ، مسلم ٹاون اندرون شہر سمیت لاہورکے چاروں حصوں میں درجنوں اہم شاہراؤں پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں مساجد کے باہر پلے کارڈ ڈسپلے احتجاج اور غزہ فنڈ ریزنگ کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ احتجاجی مظاہروں کی قیادت امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، خالداحمد بٹ، انجینئر خلاق احمد، ملک شاہد اسلم، احمد جمیل راشد، ڈاکٹرمحمود خان، سیف الرحمن، مرزا شعیب یعقوب، اظہر بلال، چوہدری عبدالقوم گجر، رائس احمد خان، علی ارتضی حسینی اورو دیگر قائدین کی احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی اور اور خطابات کیے۔ احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اور خالد احمد بٹ نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کا جذبہ جہاد اسرائیلی مظالم سے شکست نہیں کھا سکتا۔غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں، خواتین اور نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے،غزہ میں گھر، اسکول، کالج، یونیورسٹیاں،اسپتال اور مساجد پر شدید بمباری کی وجہ سے گھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ امریکا، برطانیہ، بھارت سمیت دیگر مغربی ممالک مسلمانوں کی نسل کشی اور اس دہشتگردی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اہلیان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فلسطین کیساتھ بھر اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کی۔ ضیاء الدین انصاری کہاکہ 21 اپریل کو کراچی، اسلام آباد کے بعد لاہور میں دوسرا بڑا فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے غزہ مارچ کیا جائے گا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مردو خواتین اور بچے شریک ہوں گے

Shares: