سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ جاری، متعلقہ ایس ایچ او کو پیش کرنے کا حکم
سمیع ابراہیم کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم سامنے آ گیا
سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش نہ ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،عدالت نےمتعلقہ ایس ایچ او کو سیکرٹری داخلہ کو 2:30 پر پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالتی حکم کے باوجود 11 بجے تک سیکرٹری داخلہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے ، سرکاری وکیل نے لہا کہ ڈی جی پاسپورٹس رستے میں ہیں کچھ دیر بعد پہنچ جائیں گے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ وہ آکر کیا کہیں گے انہیں وزارت داخلہ نے کہا تھا ،پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں ،متعلقہ ایس ایچ او سیکرٹری داخلہ کو 2:30 پیش کرے ،
سمیع ابراہیم کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکال دیا تھا،ڈی جی پاسپورٹس
اسلام آباد ہائیکورٹ: صحافی سمیع ابراہیم کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی، ڈی جی پاسپورٹس عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے سمیع ابراہیم کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکال دیا تھا ،اس کے بعد اسلام آباد پولیس کی ریکوئسٹ پر اب نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا ہے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلی درخواست نمٹا رہے ہیں اب پھر پٹشنر نئی پٹیشن فائل کر سکتے ہیں ،عدالت نے ڈی جی پاسپورٹس کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی
شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
عمران ریاض، سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ،عثمان ڈار کے بھائی عمران ڈار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ،جسٹس عابد مسعود نقوی نے عمران ڈار کی درخواست پر سماعت کی
بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار بابر اعوان کی جانب سے وکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے اور پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر ممبر قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے ڈی جی امیگریشن کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 29 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے؟ وکیل علی بخاری نے بتایا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے، ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، پاسپورٹ ہوگا تو بیرون ملک جا سکیں گے، زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت بھی کی جائے،عدالت نے نیا پاسپورٹ جاری کرنے اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی