لاہور میں عید الفطر کے لیے مردہ گوشت سپلائی ہونے لگا
لاہور ،مجاہد سکواڈ نے عیدالفطر پر مردہ گوشت بیچنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی
مجاہد سکواڈ ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کیوجہ سے مردہ گوشت کی سپلائی ناکام ہو گئی، ترجمان کے مطابق مجاہد سکواڈ کی کاروائی کی وجہ سے شہری مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے، مجاہد سکواڈ ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے 180 کلو مرده گوشت برآمد کر لیا گیا،مردہ گوشت کی سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان رکشہ میں مردہ گوشت لاہور منتقل کر رہے تھے۔ مضر صحت گوشت کی تلفی، دیگر کارروائی کیلئے محکمہ فوڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ملزمان زین، رشید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیئے گئے
زوہیب رانجھا قائم مقام ایس پی مجاہد کا کہنا ہے کہ داخلی، خارجی راستوں کی سخت مانیٹر نگ کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں۔ ناکہ جات پر سپر وائزری آفیسرز کی زیر نگرانی سخت سیکیورٹی کا عمل جاری ہے۔
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حفیظ سینٹر ڈولفن کی کارروائی رنگے ہاتھوں سنیچر گرفتار
دوسری جانب ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،حفیظ سینٹر ڈولفن کی کارروائی رنگے ہاتھوں سنیچر گرفتار کر لیا گیا،ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے سنیچر کو گرفتار کیا۔ملزم کی فرار ہونے کی کوشش،تعاقب کے بعد گرفتار کیا گیا،ملزم عمران کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل، 39 ہزار سے زائد رقم، موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،کالر شاہ نواز نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی شناخت کر دی۔ملزم مختلف سنگین جرائم میں ملوث گینگ کا سرغنہ ہے۔ گرفتار ملزم پر سنگین جرائم کے 52 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ملزم عمران کو تھانہ غالب مارکیٹ کے حوالے کردیا گیا۔
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا
لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک
واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار
ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ