مزید دیکھیں

مقبول

اسد خٹک کی چھٹی ، میرا سب کچھ میرے بچے ہیں ، ایک دوسرے کی عزت کرنے سے ہی عزت ملتی ہے، وینا ملک کی کھری باتیں

کراچی : میرا سب کچھ میرے بچے ہیں، میں‌ان کے لیے جی رہی ہوں ، 2015 میں شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی اور 2016 میں دونوں کےدرمیان طلاق ہوگئی ۔ یہ انکشافات پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک انٹریو میں کیے ، وینا ملک نے کہا کہ اپنے دونوں بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کے لیے انہوں نے طویل قانونی جنگ لڑی تاہم جب بچوں کی کسٹڈی انہیں مل گئی تو ان کا سابق شوہران کے بچوں کے پاسپورٹ لے گیا جنہیں حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ایک اور قانونی جنگ لڑی۔

ماہرہ خان اورفردوس جمال تنازعے پر بھی بات کرتے ہوئے وینا ملک نے بہت بڑی بات کہہ دی ، وینا ملک کہتی ہیں‌کہ کوئی چھوٹا ہو یا بڑا ہر کسی کی عزت کرنی چاہیے ، عزت کریں گے تو عزت ملے گی ، وینا ملک نے کہا کہ جب پوری انڈسٹری فردوس جمال کے خلاف ہوگئی تو مجھے برا لگا کیونکہ ہم سب ایک ہیں اورہماری انڈسٹری ایک یونٹ ہے۔ اگر آپ فردوس جمال کو برا کہیں گے تو آپ پوری انڈسٹری کو برا کہہ رہے ہیں،اسی طرح اگر ماہرہ خان کو برا کہیں گے تو پوری انڈسٹری کو برا کہیں گے۔