حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے لئے اسمبلی میں قرارداد

0
27

مسل لیگ ن کے گرفتار اراکین اسمبلی حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا نے قرارداد جمع کروائی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں تا کہ وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکیں.

حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، حمزہ شہباز جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں، ان کے خلاف نیب میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز کے علاوہ دیگر متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں، خواجہ سلمان رفیق پیراگون سیکنڈل کیس میں گرفتار ہیں.

 

گرفتار اور جیلوں میں قید اراکین پنجاب اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈ جاری نہیں کیے

نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،حمزہ شہباز کا عدالت میں دعویٰ

اپوزیشن جماعتوں نے اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب حکومتی رکن اسمبلی سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان بھی جیل میں ہیں،ان کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست نہیں دی گئی

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

 

Leave a reply