لاہور:گجر پورہ میں ایک اورخاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائےجانےکا انکشاف

0
38

لاہور:گجر پورہ میں ایک اورخاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائےجانےکا انکشاف،اطلاعات کے مطابق لاہورکے علاقے گجرپورہ میں ایک اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس نے پولیس کی کارکردگی کے پول بھی کھول کررکھ دیئے ہیں‌، کچھ ہفتے قبل تھانہ گجر پورہ کی حدود میں پیش آئے واقعے میں 5 افراد نے خاتون کی عزت تار تار کر ڈالی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے پر خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کے بعد اسی علاقے میں کچھ روز قبل ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں پہلے بھی ایسا واقعہ پیش آ چکا۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل گجر پورہ کے علاقے میں ہی 5 افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ تاہم اس واقعے کے باوجود پولیس علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر کرنے میں ناکام رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور موٹروے پر گجر پورہ کے علاقے میں ایک خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹروے پر گاڑی خراب ہونے پر جب خاتون نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کی اور مدد کی درخواست کی تو اس پر پولیس کی جانب سے جواب دیا گیا کہ خاتون جس جگہ موجود ہیں وہ موٹروے پولیس کی حدود میں نہیں آتی۔ اسی دوران نامعلوم افراد اچانک نمودار ہوئے اور پھر خاتون کیساتھ بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔

واقعہ پیش آنے کے ایک گھنٹہ بعد بھی پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچی۔ پولیس اور خاتون کے رشتے داروں کے جائے وقوعہ پہنچنے سے قبل ہی ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح جب اس خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پرپورے ملک میں‌ ایک سخت ردعمل سامنے آیا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ جلد سے جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

دوسری طرف پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں اورکسی بھی وقت اس اہم گرفتاری کا اعلان متوقع ہے

Leave a reply