کشمیر میں ہم نہیں لڑ سکتے، بھارتی فوج نے امت شاہ کے سامنے ہاتھ کھڑے کر دیئے

0
37

کشمیر میں ہم نہیں لڑ سکتے، بھارتی فوج نے امت شاہ کے سامنے ہاتھ کھڑے کر دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے دوران بھارتی فوجیوں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

بھارتی فوجیوں نے امت شاہ کو صاف جواب دے دیا ہے ،کہہ دیا کہ ہم نہیں لڑ سکتے، پونچھ میں نو فوجی مارے گئے ، ہم نے ساری قوت لگا دی، دس دن سے زائد کے سرچ آپریشن کے باوجود ہم عسکریت پسندوں کو تلاش نہیں کر سکے، امت شاہ جو بھارتی فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے آئے تھے نے بھارتی فوجیوں کی باتیں سن کر جواب دیا کہ جو لڑنا چاہتا ہے وہ رہے جو نہیں لڑنا چاہتا وہ مقبوضہ کشمیر سے چلا جائے اور اپنا تبادلہ کروا لے

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں عسکریت پسندوں نے‌ حملہ کیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے افسران سمیت نو اہلکار مارے گئے تھے، اس کے بعد بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور اس دوران کئی بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے بھی سرینگر اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے اور کئی کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا، بھارت کے آرمی چیف نے بھی ایل او سی کا دورہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش کی تا ہم بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی مقبوضہ کشمیر آمد پر بھارتی فوجی پھٹ پڑے.

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں ملنے والی خوراک پر بھی اعتراض کر دیا اور کہا کہ ہمیں کھانا بھی صحیح نہیں دیا جاتا، صرف لڑنے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے، اگر کوئی مارا جائے تو اہلخانہ کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق امت شاہ نے بھارتی فوجیوں کو مشورہ دیا کہ جو لڑنا چاہے وہ مقبوضہ کشمیر میں رہیں اور اگر وہ عسکریت پسندوں سے نہیں لڑ سکتے تو مقبوضہ کشمیر سے چلے جائیں اور اپنا تبادلہ کروائیں، یہاں پھر رہنے کی ضرورت نہیں، اضافی الاؤنسز لینے کے باوجود جو عسکریت پسندون کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ یہان سے چلا جائے

امت شاہ کی جانب سے بھارتی فوج کو اس طرح کی ہدایات کے بعد کئی بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر سے واپسی کا پروگرام بنا لیا ہے اور انہوں نے تبادلے کی درخواست جمع کروانا شروع کر دی ہیں ، امت شاہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کریں، عسکریت پسندوں کا ایک بھی حملہ برداشت نہیں جس پر انہیں جواب دیا گیا کہ اب حملوں میں کمی آئی ہے جس پر امت شاہ سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ کمی اسے کہتے ہیں کہ ہمارے نو جوان مارے گئے اور ہمیں ایک بھی انہیں مارنے والا نہیں ملا،

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

بھارتی میڈیا کے مطابق امت شاہ کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اجلاس میں لیفیٹننٹ گورنر منوج سنہا، جموں وکشمیر پولیس، فوج، نیم فوجی دستوں اور خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ افسران شامل ہوئے تھے۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں امت شاہ نے پہلے خفیہ محکمہ کے سربراہان سے خطاب کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کو روکا جائے،افسران نے وزیر داخلہ کو ان کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا اور یہ بھی کہا کہ مقامی افسران انٹلی جنس کی طرف سے دی گئی انفارمیشن پر کام نہیں کرنا چاہتے امت شاہ نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جن افسران کو ڈر لگتا ہے، انہیں کشمیر میں کام نہیں کرنا چاہئے، اس کے بجائے وہ انہیں دوسری جگہ پوسٹنگ لے لینی چاہئے امت شاہ نے یہ الفاظ متعدد بار دہرائے اور کہا کہ جو ڈرتا ہے وہ بھارتی فوج کا جوان ہو یا افسر وہ کشمیر چھوڑ دے،

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

 

بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ،وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

Leave a reply