حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

0
42

نیب کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو عدالت پہنچا دیا گیا، عدالت نے نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو جیل بھجوا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج چوہدری محمد امیر نے کیس کی سماعت کی، نیب کیجانب سے حمزہ شہباز کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی .

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

دوران سماعت عدالت نے حمزہ شہباز کو روسٹرم پر بلا لیا، نیب کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، مزید ریمانڈ دیا جائے، وزیراعلیٰ آفس میں دو اافراد کو تعینات کیا گیا تھا جو منی لانڈرنگ میں ملوث تھے، حمزہ شہباز ان کے بارے میں نہیں بتا رہے، شہباز شریف بھی کمر درد کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوئے.

عدالت میں ن لیگی کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،

حمزہ شہباز 84 روزہ ریمانڈ کاٹ چکے ہیں

مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

 

حمزہ شہباز کی پیشی کے لئے احتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، واضح رہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب کی تحویل میں ہیں ، نیب نے حمزہ کو عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

قبل ازیں حمزہ شہباز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ جھوٹ اورنالائقی کے سمندرمیں غرق ہوگیا،عوام مہنگائی اوربے روزگاری پرماتم کر رہے ہیں ،پولیس تشدد سےلوگوں کی ہلاکت المیہ ہے .

Leave a reply