سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بےروزگاری ہے، عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں تاکہ ملک سیاسی ، معاشی طور پر عدم استحکام کا شکارے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم معائنہ کمیشن کے سربراہ سابق ضلعی ناظم،سابق سفیر ملک امجد علی نون نے سرگودھا پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے اس موقع پر سینئر جرنلسٹ ملک محمد اصغر کو بیٹی کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امجد علی نون نے کہا حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں اور حکمران طبقہ اپنے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں ہے اور سارا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا میں سیاست سے دور ہوں اور ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب دیکھ رہے ہیں، میں نے اپنے دور میں ضلع سرگودھا کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اجتماعی منصوبوں پر کام کیا جس کے بہترین ثمرات سامنے ہیں۔

امجد علی نون کو پریس کلب آمد پر جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال ،صدر پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ محمد عمران گورائیہ ، جنرل سیکرٹر ملک فضل حسین جنجوعہ ،نائب صدر پریس کلب شیخ عثمان، سیکرٹری اطلاعات راؤعابد مجید، ایگزیکٹو ممبر تصور ملیانہ ،محمد ظہیر خان ، ملک شامیر ، ملک وسیم ، سلیم قادری، چوہدری سجاد اکرم ، صلاح الدین ندیم ،مجاہد رضا بخاری اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔

Shares: