عرب امارات میں بارشوں سے ہوٹلوں کی صنعت متاثر،شیرٹن کا اعلامیہ

0
105
UAE

متحدہ عرب امارات میں شدید طوفانی بارش سے 75 برس کا ریکارڈ ٹوٹا، بارش کے بعد ریسکیو کی سرگرمیاں جاری ہیں، تو وہیں دبئی میں ہوٹلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، تعلیمی اداروں کے طلبا کو بھی ہدایات کی گئی ہے کہ جب تک سڑکوں‌پر پانی ہےگھروں میں رہیں

شدید ترین بارش کی وجہ سے دبئی ایئر پورٹ میں فضائی آپریشن بھی معطل ہو کر رہ گیا تھا، 244 پروازیں منسوخ جبکہ 41 پروازں کا رخ موڑا گیا تھا،بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم اور لوگ گھروں میں پھنس کر رہ گئے تھے،بارشوں کی سیلابی صورتحال کے بعد وقفے وقفے سے نظام زندگی معمول پر آ رہی ہے،دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں دبئی کی سب سے بڑی ہائی وے شیخ زاید پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے،بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے اور متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کےلیے کھول دیاگیا ہے،شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیائے خورو نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے، شارجہ اور عمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے

یو اے ای میں بارشوں کی وجہ سے معروف ہوٹل شیرٹن نے بھی اپنی سرگرمیاں بند کر دی ہیں شیرٹن مال آف دی ایمریٹس ہوٹل دبئی کی جانب سے ایک مراسلہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ موسمی حالات اور متحدہ عرب امارات کے ہوٹلوں پر اس کے نتیجے میں پڑنے والے اثرات کی روشنی میں، ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ایمریٹس ہوٹل کے شیرٹن مال نے 26 اپریل 2024 تک ہوٹل کے آپریشنز کو معطل کر دیا ہے۔اگر اس مدت کے دوران آپ کی بکنگ ہے تو آپ کو دیگر انتظامات کرنے ہوں گے۔ ہم بغیر کسی جرمانے کے آپ کی بکنگ منسوخ کر دیں گے۔ہم تعاون کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

دبئی: متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

Leave a reply