یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی کی طرف سے پی آئی اے کے آڈٹ کی تاریخ مقرر

0
31
پی آئی اے بنیادی انسانی حقوق پر ہی عمل نہیں کرتا،قائمہ کمیٹی میں اراکین پھٹ پڑے

اسلام آباد:یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے آڈٹ کی تاریخ مقرر کر دی۔ آن لائن آڈٹ کے بعد فزیکل جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ادھر یہ ساری صورتحال اس وقت سامنے آئی جب سینٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین ہدایت اللہ کی زیرصدارت ہوا۔ارکان کمیٹی نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی پراعتراض کیا تو وزیر ہوابازی سعد رفیق دفاع میں سامنے آ گئے۔

سعدرفیق نے کہا کہ یہ تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی ہے،کیوں کہ ڈی جی کسی کی مانتے نہیں ہیں اس لئےلوگ ان کے خلاف ہیں۔سعد رفیق نےواضح کیا کہ سخت فیصلے کرنےسے ہی نظام چلے گا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے بریفنگ میں بتایا کہ سیفٹی تحفظات دورکرنے پر یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر پابندی ختم کر دی ہے،اکتوبر میں آن لائن آڈٹ کے بعد ٹیم فزیکل جائزہ بھی لے گی۔

سی اے اے نے ایئر سیفٹی معیار نظر انداز کر دیے، یورپی سیفٹی ایجنسی نے ایکشن لےلیا

انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں اے 380کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی تو ہماری ایئر لائن کا نظام خراب ہو گا لہذا کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سال 2022 کے شروع میں یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے کہا تھا کہ پی آئی اے فلائٹس کی یورپ میں داخلے کی بحالی سے پہلے وہ خود اس کا آڈٹ کرے گی۔

یہ بھی یاد رہےکہ یورپی سیفٹی ایجنسی نے جولائی 2020 میں پی آئی اے کے یورپ میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔کراچی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد یورپ نے تمام فلائٹس پر پابندی لگا دی تھی۔

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر پابندیاں ختم نہ کرنے فیصلہ:یورپین ادارے

اس کے بعد عالمی سطح پر کام کرنے والے سینکڑوں پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا اور پی آئی اے کے بہت سے روٹس بند کر دیے گئے۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)نے رواں ماہ کہا تھا کہ اس نے پاکستانی حکام کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا ہے اور ان سے مطمن ہے۔

یوروپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے یورپ کےلیے پی آئی اے کی معطل فلائٹ اپریشن…

تاہم یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے کہا تھا کہ وہ پی آئی اے سے پابندی ہٹانے سے پہلے خود جائزہ لے گی۔

Leave a reply