ویڈیو وائرل کرنے کا جنون،18 سالہ یوٹیوبر کی جان لے گیا

0
149

ویڈیو وائرل کرنے کا جنون،18 سالہ یوٹیوبر کی جان لے گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کمانے کا شوق، ویڈیو وائرل کرنے کا جنون،یوٹیوبر کی جان چلی گئی

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی علاقے نوئیڈا کے سیکٹر 18 میں ایک شخص پارکنگ کی دیوار سے گرا اور اسکی موت ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص یوٹیوبر ہے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنا چاہتا تھا، ویڈیو بنانے کے لئے وہ کار پارکنگ کی دیوار پر چڑھا اور اسی دوران اس کا پاؤں پھسل گیا جس سے اسکی موت ہو گئی ہے،

نوجوان کی شناخت نہیں ہوئی،اس کی عمر 18 برس کے قریب ہے، نوجوان کا موبائل پولیس کو ملا ہے جس سے وہ ویڈیو بنا رہا تھا، اس ویڈیو کو اور موبائل کو دیکھ کر پولیس نے کہا ہے کہ یہ یوٹیوبر ہے اور یوٹیوب اور انسٹا پر ویڈیو شیئر کرنا چاہتا تھا کیونکہ اس طرح کی ویڈیو اسکے یوٹیوب اور انسٹا پر موجود ہیں، پولیس کے مطابق نوجوان کے پاس کوئی بھی آئی ڈی کارڈ وغیرہ موجود نہیں ہے،لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جائیں گی اور نوجوان کی شناخت کی جائے گی، یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ یہ یہاں ویڈیو بنانے اکیلا آیا تھا یا کوئی اور بھی اسکے ساتھ تھا

پولیس کے مطابق پارکنگ کے ملازمین نے پولیس کو بتایا کہ ایک لڑکا آیا اور دیوار پر چڑھ کر ویڈیو بنانے لگا، اسی دوران اسکا پاؤں پھسلا اور نیچے زمین پر کنکریٹ کی پکی زمین پر اس کا سر ٹکرایا جس سے اسکی موت ہو ئی ہے

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

Leave a reply