کمشنر سرگودہا ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی ، انٹرمیڈیٹ کے شروع ہونے والے امتحانات کے انتظامات اور ٹرانسپورٹ کے مقرر کردہ کرایوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب علی ، ڈائریکٹر کالجز ، ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن ، سیکرٹری و کنٹرولر بورڈ کے علاؤہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی ۔ اجلاس میں کمشنر نے چاروں اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صرف مخصوص علاقوں میں انسپکشن ہی نہ کی جائے بلکہ دور دراز کے علاقوں میں بھی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا سستی روٹی کی مقررہ قیمت کے ساتھ وزن کو بھی چیک کیا جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ناقص ٹکے حامل مجسٹریٹس کی ٹریننگ کروانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پرائس مجسٹریٹ کا روزانہ کی انسپکشن کا ٹارگٹ مقرر کیا جائے ۔

مجسٹریٹ کے ایکشن کا مثبت اثر معاشرے میں نظر آنا چاہیے ۔ کمشنر نے کہا کہ دالوں سمیت دیگر بنیادی اشیاء خوردونوش کی طلب و رسد پر بھی گہری نظر رکھی جائے۔ پرائس ایکٹ کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے تاجروں و دوکانداروں کے خلاف بلاتقریق ایف آئی آرز درج کروا کر انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔

اجلاس میں آج 19 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے انتظامات اور بوٹی مافیا کو نتھ ڈالنے کیلیۓ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ امتحانات کا شفاف انداز میں انعقاد ہم سب کی زمہ داری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر ہر سنٹر کا بار بار معائینہ کریں ۔ امیدوار کو ہر سنٹر پر پر سکون ماحول اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خلاف بلاتقریق کاروائی کی جائے ۔

اجلاس میں کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے اور ٹرانسپورٹوں کی جانب سے مقررہ کردہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری آر ٹی ایز کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Leave a reply