یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ جبکہ پاکستان میں بھی 898 کیسز رپورٹ

0
36
کرونا پھر پھیلنے لگا، ایک روز میں چار ہزار سے زائد مریض

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دنیا بھر میں ایک ہی دن میں 20 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے-

باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 673کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 898 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے

کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون اوراب فلورونا:بھارت کے بندہونے کا خطرہ:دہلی میں لاک ڈاون شروع

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار 763 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 950 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار648، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 537، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 940، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880، بلوچستان میں 33 ہزار 653، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کراچی میں اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ ، اب تک 101 کیس رپورٹ

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 76افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 675، خیبرپختونخوا 5 ہزار 935، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 365 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب یورپ بھر میں کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، 24 گھنٹوں میں فرانس میں 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 2 لاکھ سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں، منگل کو 2 لاکھ 18ہزار سے زائد کیس سامنے آئے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کورونا کا شکار

برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ لوگ بوسٹر نہ لگوانے کے سبب غیر ضروری طور پر ہلاک ہورہے ہیں،آئندہ چند ہفتے چیلنجنگ ہوں گے کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہر شخص اپنا کردار ادا کرے تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا کے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے ہیں امریکا میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ جاری ہے 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد بھی 1750 ہوگئی ہے۔

امریکی دواساز کمپنی نے کورونا کی چوتھی ڈوز کے استعمال کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر (Pfizer) گولیوں کی خریداری دوگنا کردی امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کے بعد گولیوں کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ گولیاں ڈرامائی طور پر اسپتال داخلے اور اموات کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہم نے پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے اب میں اس آرڈر کو دوگنا کر رہا ہوں۔

اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے،یو کے ہیلتھ…

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے بارے میں فکرمند رہیں لیکن گھبرائیں نہیں، اگر آپ نے ویکسین نہیں لگائی تو بعض افراد مر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے 22 دسمبر کو فائزر کی Paxlovid گولی کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دی تھی۔

اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں امریکی صدر

Leave a reply