اپووا کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرے و عید ملن پارٹی کااہتمام

0
145
apwwa

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرے و عید ملن پارٹی کااہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔

اس تقریب کی میزبان اپووا کی لیگل ایڈوائزر،معروف قانون دان اور مصنفہ سعدیہ ہما شیخ تھیں۔ تقریب میں لیجنڈ اداکار راشد محمود ،معروف شاعر شہزاد نئیر ،استاد، کالم نگار،شاعر ناصر بشیر ،اینکر پرسن کوہ نور ٹی وی ثناء آغا خان،ڈی ایس پی لاہور ملک یعقوب اعوان ،براڈ کاسٹر ریڈیو پاکستان ریحانہ عثمانی ڈرامہ نگار ثمینہ طاہر بٹ ،اپووا کی ہوسٹ اور جنرل سیکرٹری مدیحہ کنول ،ڈرامہ نگار اور فنانس سیکرٹری سحرش خان ، بچوں کے معروف ڈرامہ عینک والاجن کے مرکزی کردار حسب پاشا(ہامون جادوگر) بانی اپووا ایم ایم علی ،صدر حافظ محمد زاہد، معروف صحافی نبیلہ اکبر ،جوائینٹ سیکرٹری محمد بلال ،میڈیا ایڈوائزر فاروق خان ،چوہدری اویس ،معروف لکھاری اظہر حسین بھٹی،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ایمن سعید ،حفصہ خالد،ساجدہ اصغر ،ماہم زہرہ،اور ان کے علاوہ عرب امارت کے نائب صدر سفیان فاروقی نے قطر سے جبکہ شاعرہ ثوبیہ راجپوت نے سیالکوٹ سے اوراپووا خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری عائشہ صدیقہ نے گوجرانوالہ سے شرکت کی ان سب کے علاوہ بھی شرکاء کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔اپووا کے سرپرست زبیر احمد انصاری ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نا کر سکے۔

تقریب میں مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر اور استاد ناصر بشیر نے کی۔ تمام شعرا نے اپنا اپنا کلام سنا کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ ناصر بشیر نے شاندار الفاظ میں بانی اپوواایم ایم علی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ادبی کاوشوں کو سراہا ان کاکہنا تھا کہ سنئیر اور جونئیرز کے درمیان علی ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے ۔تمام شرکاء نے اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر تقریب کی میزبان سعدیہ ہما شیخ کا خصوصی شکریہ ادا کیا سعدیہ ہما شیخ نے بھی تقریب میں شرکت کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر سعدیہ ہماشیخ کی طرف سے شرکاء کے لیے پرتکف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اپووا کے زیر اہتمام افطار میٹ اپ کا اہتمام

اپوواخواتین کانفرنس:حقوقِ نسواں کی توانا آواز

مبشر لقمان سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ایک خوبصورت اور یادگار ملاقات، گورنر ہاوس پنجاب میں،تحریر:فائزہ شہزاد

سیالکوٹ : نوجوانوں میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں اَپووا کا کردارمثالی ہے-گورنرپنجاب

Leave a reply