پاکستان کے پڑوس ملک بھارت سے بت پرستی کے عجیب و غریب واقعات کی خبریں اکثر اوقات آتی رہتی ہیں ، جن میں ایسے واقعات بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ انسانی عقل ماننے سے انکار کر دیتی ہے ، اسی طرح کا ایک واقع بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوا ہے جہاں دو مینڈکوں کی طلاق کروا دی گئی جن کی شادی دو ماہ پہلے ہوئی تھی،
تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں آج سے دو ماہ پہلے بارشیں نہ ہونے کے سبب شدید قحط کی صورتحال برپا تھی،جس سے چھٹکارا پانے کیلئے دو مینڈکوں کی شادی کروا دی گئی، یہ عمل ہندو مذہب کے بارشوں کے خدا اندرا کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا تھا ، لیکن بھوپال کی حالیہ صورتحال ایسی ہے کہ شدید بارشوں سے جل تھل ایک ہو گیا ہے اور اب بارشوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ہندو پنڈتوں نے ان دونوں مینڈکوں کی طلاق کروا دی گئی

Shares: