9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی،گورنر سندھ

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور عمل کرنے والوں کو قوم شناخت کرتی ہے
0
160
kamran

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ قابل مذمت فعل تھا-

باغی ٹی وی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا 9 مئی پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے،9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی پوری قوم نے 9 مئی واقعہ کو مسترد کر دیا تھا اس دن کے واقعات میں ملوث افراد کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔

دریں اثنا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 9 مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلالیا ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط کر دئیے-

پیوٹن نے اگلے 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ 9 مئی ہمیشہ اس بات کی یاد دلائے گا کہ ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی ہوس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا9مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین اور اذلی دشمن بھی نہیں کر سکتے،پاک فوج کی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا،ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا،اس کا تصور دنیا کے کسی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جا سکتا-

توشہ خانہ ریفرنس:نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور اہلیہ کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور عمل کرنے والوں کو قوم شناخت کرتی ہے،ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یاداشت پر نقش ہیں،ان کےنعرے اور للکاروں کی صدا بازگشت آج بھی ہمیں اس افسوس ناک دن کی یاد دلاتی ہے،ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرےگاآئیں آج عہدکریں ہم کسی بھی قیمت پرکسی شخص یاگروہ کو پاک سرزمین کی آبرو کو پامال نہیں کرنےدیں گے، اپنے محسنوں کی یاد کی تکریم اور تقدس کا تحفظ کریں گے۔

میں کہتا ہوں وزیراعلیٰ آئیں اور صوبے کے مسائل اٹھائیں، فیصل کریم کنڈی

Leave a reply