صوبائی وزیر اطلاعات کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

حکومت اپنی ترجیحات تبدیل کرے، حکومت کے کرنے والے کام عدالتیں کر رہی ہیں،عدالت
0
113
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ موٹر سائیکلوں کی قرعہ اندازی کا معاملہ،درخواست پر سماعت ہوئی

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے موٹر سائیکل اسکیم بنانے کی ہدایت کردی،عدالت نے صوبائی وزیر اطلاعات کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر اظہار برہمی کیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے معاملہ میں حکومت احتیاط سے کام لے، وزیر اطلاعات نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،انہیں کوئی اندازہ نہیں وہ کیا کہہ رہی ہیں، حکومتی وزراء کے پاس اور بولنے کو بہت کچھ ہے،طلباء کو موٹر سائیکل نہیں الیکٹرک بسیں دینے کی ضرورت ہے،جتنا خرچہ شہر میں لائٹس لگانے ہر کیا درخت لگائی ہوتے تو ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوتی، حکومت اپنی ترجیحات تبدیل کرئے،ماحولیاتی آلودگی سے متعلق حکومت اپنی پالیسی میں شامل کرے،حکومت کے کرنے والے کام عدالتیں کر رہی ہیں،

جب تک نئی پالیسی نہیں بن جاتی موٹر سائیکلیں تقسیم نہ کی جائیں،لاہور ہائیکورٹ
ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کوئی وزیر عدالتی فیصلوں کے حوالے سے بیان جاری نہیں کرے گا،عدالت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا،اس حوالے سے تحریری جواب جمع کروانا چاہتا ہوں،عدالت نے حکم دیا کہ جب تک نئی پالیسی نہیں بن جاتی موٹر سائیکلیں تقسیم نہ کی جائیں،اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی پہلے ہی بہت بڑھی ہوئی ہے حکومت کو الیکٹرک بسوں کو فروغ دینا چاہئے،اسکول اور کالجز کو بسیں فراہم کرنے سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا ،سرکاری وکیل نے کہا کہ طلباء میں ایک ہزار الیکٹرک اور 19 ہزار پٹرول موٹر سائیکلیں تقسیم کی جانا ہیں، واٹر کمیشن نے کہا کہ حکومت نے 20 ہزار الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنا تھی ، اب 1 ہزار الیکٹرک اور 19 ہزار پٹرول موٹر سائیکلیں تقسیم کی جانی ہیں، موٹر سائیکلوں کی تقسیم سے ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی بڑھے گی، عدالت نے موٹر سائیکل اور ماحولیاتی پالیسی جمعہ تک جمع کروانے کی ہدایت کردی،عدالت نے حکومت پنجاب کو طلباء میں موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی،عدالت نے حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ 13 مئی کو طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے طلبا کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply