مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

0
1216
maryam soot

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کپڑوں بارے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بازار سے عام سات آٹھ سو روپے کا جوڑا لیکر پہن لیتی ہیں اور چہرے پر صرف ایک یا دو چیزیں لگی ہوتی ہیں ، عظمیٰ بخاری نے یہ بات ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں کہی ،عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لون کا جو عام جوڑا چھ سات آٹھ سو کا مل رہا ہوتا ہے وہ سلوا کر پہن لیتی ہیں،پہلے کپڑوں ، فیشن کے بارے میں گفتگو زیادہ ہوتی تھی لیکن اب جب سے وزیراعلیٰ بنی ہیں تو یہ بھی کم ہو گیا ہے

عظمیٰ بخاری کی جانب سے مریم نواز کے کپڑوں کی قیمت بتائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان آ گیا، صارفین پوچھنے لگے کہ عظمیٰ بخاری یہ بتائیں کہ مریم نواز کون سی مارکیٹ سے سات آٹھ سو کا سوٹ خرید کر پہنتی ہیں،صارفین نے مریم نواز کے پہنے گئے کپڑوں، جوتوں ، پرس، گھڑی کی قیمتیں تلاش کر کے پوسٹ کرنا شروع کر دیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں 500 سے 800 کا سوٹ کہاں ملتا ہے؟ گھٹیا سے گھٹیا کوالٹی کا سوٹ بھی اتنے کا نہیں ملتا،یہ یہ کون سے پاکستان کی بات کر رہی جہاں 700-800 کا لان کا سُوٹ مل رہا ہے؟ 800 روپے میں تو اب سمپل ٹی شرٹ نہیں ملتی،

ایک صارف نے لکھا کہ 800 کے جوڑے کے ساتھ یہ صرف تین لاکھ اکیاون ہزار کی جوتی چیک کرلیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ غالباً ایوب خان کی بیگم سے مہنگائی پر کسی نے سوال کیا تو کہتی کہ ملک میں کوئی مہنگائی نہیں ہے اور اکثر تو سبزی اتنی سستی ھوتی ہے کہ سبزی والا مجھ سے پیسے ہی نہیں لیتا ہے۔کیا پتہ دکاندار مریم نواز کو 600 یا 700 سے بھی کم پر سوٹ دے دیتے ھوں

لاہور سے صحافی امجد بخاری جن کی رواں ماہ شادی ہے، انہوں نے ٹویٹر پر پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ” میڈم میں ایک صحافی ہوں، رواں ماہ کے آخری ہفتے میں میری شادی ہے۔ سنا ہے میڈم چیف منسٹر 800والا سوٹ پہنتی ہیں، مجھے تو نہیں مل رہا۔ آپ صحافیوں کے حالات سے باخبر ہیں۔ مجھے بھی دلہن کیلئے 800والے پانچ چھ سوٹ لے دیں، قسم سے پوری ہے منٹ کروں گا”۔

امجد بخاری نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی کے لئے خریداری کر رہا ہوں،لاہور کے تمام بازار گھوم لئے، مجھے پورے لاہور سے آٹھ سو کا جوڑا نہیں ملا اسلئے وزیر اطلاعات پنجاب سے مدد مانگی ہے کہ وہ ایسے پانچ چھ سوٹ قیمتا بھجوا دیں، اگر وہ تحفتا بھی دے دیں گی تو قبول کر لوں گا،

ایک صارف نے لکھا کہ مریم نواز کا LouisVuitton ،کا پرس ڈھائی لاکھ کا،شال ایک لاکھ ساٹھ ہزار کی
جوتے ایک لاکھ کے ،سوٹ آٹھ سو کا ،میری زندگی کے ستائیس سال کپڑے کے بزنس میں گزر گئی اس طرح کا سوٹ آٹھ سو کامیں آج تک نہیں بنا سکی عظمی بخاری مجھےبالکل ایسے ہزار سوٹ چاہیے جو مریم نواز آٹھ سو کے پہنتی ہے

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کی تاریخ دے دی

ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

Leave a reply