واشنگٹن : بالٹی مور کے عوام نے امریکی صدر کے دورے کے موقع پر ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور دھرنا دیا۔ امریکی صدر نے جولائی کے مہینے میں اپنے ایک ٹوئیٹ میں بالٹی مور کو ایک گندہ علاقہ کہا تھا جو بقول ان کے بدبودار چوہوں سے بھرا ہوا ہے۔
امریکی میڈا نے ٹرمپ کے خلاف ہونے والے اس مظاہرے کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ بالٹی مور کے عوام امریکی صدر کے خلاف اپنے نعروں میں انھیں چوہا کہہ کر مخاطب کر رہے تھے۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ ٹرمپ جس دلدل سے آئے ہو اسی میں واپس چلے جاؤ۔ ٹرمپ نے حال میں امریکی ایوان نمائندگان میں بالٹی مور کے نمائندگی کرنے والے الیجا کامنگز کو بدمعاش قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ میکسیکو میں امیگریشن حکام پر تنقید کے بجائے اپنے گندے اور چوہوں سے بھرے ہوئے علاقے پر توجہ دیں۔