وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے 87 کینال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کردیا

ایل ڈی اے ایونیو ون میں رین واٹر ہارویسٹنگ، سائیکلنگ اور ماڈل قبرستان بھی بنایاگیا ہے
0
126
maryam

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایل ڈی اے ایونیوون آمد ہوئی ہے

لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے 87 کینال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کردیا۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا ایل ڈی اے ایونیو ون سوسائٹی میں ماحول کے تحفظ اور خوبصورتی کیلئے اختراعی اقدامات کیے گئے ہیں۔ایل ڈی اے ایونیو ون کے سنٹرل پارک کو پائلٹ ماڈل پارک بنایا گیا ہے۔سنٹرل پارک میں جوگنگ ٹریڈ، واک ویز، کڈز پلے ایریا، اوپن جم اور بیڈمنٹن کورٹ قائم کیا گیا ہے۔ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں کیفے ٹیریا، مسجد اور روز گارڈن بنایاگیا ہے۔ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک کے علاوہ واک ویز، سولر سٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں۔کھانے پینے کی اشیاء کیلئے مخصوص وینڈنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ ایل ڈی اے ایونیو ون میں رین واٹر ہارویسٹنگ، سائیکلنگ اور ماڈل قبرستان بھی بنایاگیا ہے۔ ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکارڈ کو نئی یونیفار، آلات اور مشینری فراہم کی جارہی ہے۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ایل ڈی اے ریونیو ون کے وینڈگ پوائنٹس کا جائزہ لیا۔وینڈنگ پوائنٹ پر صاف ستھری اور نئے ڈیزائن کی ریڑھیوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کے لیے موجود تھیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اچھا انتظام ہے مگر کسی روز اچانک آکر دوبارہ بھی چیک کروں گی۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ایل ڈی اے اپ گریڈڈ انفورسمنٹ سکواڈ کا بھی معائنہ کیا۔انفورسمنٹ سکواڈ کو نئے موٹر سائیکل کی چابیاں دیں۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سنٹرل پارک پراجیکٹ اور انفورسمنٹ پارک سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، معاونِ خصوصی ذیشان ملک، ایم این اے افضل کھوکھر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ،وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی
اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر 10 خواتین کیلئے حج کا وعدہ پورا، 20 ملین فنڈز کی منظوری ،حج پر جانے والی خواتین کو خود روانہ کروں گی:مریم نوا ز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کے لئے بجلی مہنگی ہونے کے خدشے کے پیش نظر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت کا بینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کاچوتھا اجلاس منعقدہواجس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی -ہائیڈور پاور پراجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان تھا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چارجز بڑھانے سے ریونیو بڑھے گا لیکن بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے، مخالفت کریں گے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آؤٹ سورسنگ ماڈل کے لئے وزیراعلی مریم نواز نے مجوزہ سینی ٹیشن چارجز کم کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجز میں 50 فیصد سے زائد کم کرنے کی ہدایت کردی-بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ پنجاب میں 19.85 ملین رہائشی یونٹس، 20 لاکھ کمرشل یونٹس ہیں۔ 5 مرلہ تک 300روپے،10 مرلہ کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگانے کا فیصلہ کیا گیا-دیہی علاقوں میں دس مرلہ تک 200 اور دس مرلہ سے بڑے گھروں پر 500 سینٹری چارجز لاگو ہونگے۔اجلاس میں 685ملین روپے سے 2 سڑکو ں کی تعمیر کے لئے پی ایس ڈی پی 2023-24 کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی- لوئر ٹوپا مری سے چوک پنڈوری براستہ کوٹلی ستیاں 123 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔ سالم سے سرگودھا براستہ بھلوال اجنالہ 47 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔ گرین پاکستان پروگرام کے لئے فنڈز،پنجاب ریونیو اتھارٹی ایپلٹ ٹریبونل کے اکاؤنٹس گروپ ممبر کے لئے الاؤنس کی منظوری دی گئی – اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر 10 خواتین کے لئے حج کا وعدہ پورا کردیا گیا اس ضمن میں 20 ملین فنڈز کی منظوری دی گئی-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حج پر جانے والی خواتین کو خود روانہ کروں گی۔ سالانہ ترقیاتی پلان2023-24میں سپورٹس کمپلیکس گاؤ شالا لاہور پراجیکٹ شامل کرنے کی منظوری دی گئی-ٹھالیاں سے سنگ جانی راولپنڈی رنگ روڈ فیزٹو کی فیزیبلٹی اور ڈیزائن کنسلٹنسی سروسزکے لئے پی سی ٹو کو بطور سپلیمنٹری پراجیکٹ شامل کرنے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں لاہوراو رفیصل آباد میں 400 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سولرانرجی پر منتقل کرنے اور10 سال کے لئے آپریشنل اینڈ مینجمنٹ کی منظوری دی گئی۔پنجاب کی صوبائی حدودپر چیک پوسٹ کی تعمیر کے پروگرام کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں موبائل ایپلی کیشن ای پے پنجاب پر دی جانے والی سروسز پر پی آئی ٹی بی کے لئے سروس چارجز کی منظوری بھی دی گئی- سیلز ٹیکس کی ادائیگی پر 100 روپے اور دیگر ٹرانزیکشنز پر 15 روپے سروسز چارجز لاگو ہونگے۔ 2019 سے ابھی تک ای پے پنجاب سے 54 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ فیروز پور روڈ سے گارمنٹس سٹی کے لئے 306 ملین روپے سے رابطہ سڑک تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی گئی -سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز خزانہ، قانون، آئی اینڈ سی، انفارمیشن اینڈ کلچر، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر نے شرکت کی

Leave a reply