پیرس: فرانس نےاپنے مغربی اتحادیوں کے برعکس عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کی اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی حمایت کردی۔
باغی ٹی وی : فرانسیسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ عدالت پر منحصر ہےکہ وہ شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد وارنٹ جاری کرنےکا فیصلہ کرے،عالمی فوجداری عدالت، اس کی آزادی اور استثنیٰ کے خلاف جنگ کی حمایت کرتے ہیں، غزہ پٹی میں شہریوں کی ہلاکتوں کی ناقابل قبول سطح اور امداد کی رسائی میں کمی پرکئی مہینوں سے خبردار کر رہے ہیں۔
فرانس کا یہ اقدام اس کے اور اس کے مغربی اتحادیوں کے درمیان ایک بڑی تقسیم کی نشاندہی کرتا ہے،فرانس ان چند مغربی ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتا رہا ہے۔
برطانوی میڈیا کی اسرائیل کے اسپتالوں میں غزہ کے قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز …
گزشتہ رروز آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس نے رواں ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر نے کا عندیہ دیا،وزیراعظم سائمن ہیرس نے لانگ فورڈ میں سن 1834سے1852کے درمیان ملک میں پڑنے والی ہولناک قحط سالی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطی،غزہ اور اسرائیل کے معاملے میں ہمارا موقف واضح ہے، وہاں فوری طور پر جنگ بندی کی بحالی اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنانے کی ضرورت ہے،دو ریاستی حل اس مسئلے کا نا گزیر حل ہے ،آئرلینڈ اس ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے جس کیلئے مشترکہ نظریات کے حامل ممالک سے بھی مشاورت جاری ہے۔
آئرش وزیراعظم نے کہا کہ ہم اسرائیل سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک سے نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ فلسطین کی طرح اسرائیلی عوام کی اکثریت بھی خطے میں امن و آشتی،سلامتی اور خوش حالی کے ماحول میں رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔
آئرلینڈ رواں ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے،آئرش وزیراعظم
جبکہ اس کے برعکس امریکی صدر جوبائیڈن نے بین الااقوامی فوجداری عدالت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کو اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے جنگی جرائم کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔








