آئرلینڈ رواں ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے،آئرش وزیراعظم

دو ریاستی حل اس مسئلے کا نا گزیر حل ہے ،آئرلینڈ اس ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے
0
119
palestine

آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس نے رواں ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر نے کا عندیہ دیاہے-

باغی ٹی وی : عالمی میڈیاکے مطابق وزیراعظم سائمن ہیرس نے لانگ فورڈ میں سن 1834سے1852کے درمیان ملک میں پڑنے والی ہولناک قحط سالی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطی،غزہ اور اسرائیل کے معاملے میں ہمارا موقف واضح ہے، وہاں فوری طور پر جنگ بندی کی بحالی اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنانے کی ضرورت ہے،دو ریاستی حل اس مسئلے کا نا گزیر حل ہے ،آئرلینڈ اس ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے جس کیلئے مشترکہ نظریات کے حامل ممالک سے بھی مشاورت جاری ہے۔

آئرش وزیراعظم نے کہا کہ ہم اسرائیل سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک سے نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ فلسطین کی طرح اسرائیلی عوام کی اکثریت بھی خطے میں امن و آشتی،سلامتی اور خوش حالی کے ماحول میں رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔

وزیراعظم شاہ سلمان کی صحت یابی کے لیے دعاگو

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ میں جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیردفاع کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے بروز پیر کو غیر ملکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات اور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں اور غزہ میں جاری اسرائیلی خانہ جنگی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا …

Leave a reply