ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرلی،جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،عدالت نے سردار تنویر الیاس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،دو روز قبل تنویر الیاس کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوایا تھا جس کے بعد تنویر الیاس نے درخواست ضمانت دائر کی تھی.
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار
تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج
تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج
،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
تنویر الیاس مشکل میں پھنس گئے،سیکرٹ فنڈز کا غیر قانونی استعمال، انکوائری شروع
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غیرقانونی استعمال،تنویر الیاس کا جسمانی ریمانڈ منظور
دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ "سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب کا دورہ کیا ، قانون کے مطابق وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ کا استعمال نہیں جا سکتا ،تنویر الیاس کا پاسپورٹ کینسل کیا گیا مگر انہوں نے تاحال واپس نہیں کیا،