جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش

ماں 2بیٹوں اور 2بیٹوں سمیت خیریت سے ہیں، پیچیدہ آپریشن احسن طریقے سے ہوا: اہل خانہ
0
91
lahore

جنرل ہسپتال میں جمعرات کے روز خاتون کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کے مطابق 25 سالہ حنا پطرس کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں ایل جی ایچ گائنی وارڈ میں لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر خالدہ اور ڈاکٹر عائشہ ملک نے طبی معائنہ کرنے کے بعد مریضہ کو بلا تاخیر زندگی بچانے والی ضروری ادویات دے کر علاج معالجہ شروع کیا اوربڑے آپریشن سے 4 بچے پیدا ہوئے جو اپنی ماں سمیت رو بصحت ہیں۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے خواتین ڈاکٹرز نرسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا جنہوں نے پچیدہ آپریشن کو احسن طریقے اور کامیابی سے مکمل کیا- انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جبکہ بچوں کے والدین اور اہل خانہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں۔انہوں نے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا جہاں انہیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق علاج معالجہ کی بہترین سہولیات بلا معاوضہ میسر آئیں۔

پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

Leave a reply