انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عمران خان نے بیٹوں سے بات کرانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا،عدالت نے عمران خان کے خون کے نمونے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لینے کا حکم بھی دیا، عدالت نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے دائر درخواست پر دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا
واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں،عمران خان کی جیل میں بیٹوں سے پہلے بات ہوئی تھی تا ہم عمران خان نے دوبارہ درخواست دائر کی تھی،
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا
پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی
عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی








