بھارت میں یکم ستمبر 2019 سے لاگو نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے بعد سے چالان کی رقم سن کر لوگوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔نئے ایکٹ کے تحت ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ اڈیشہ کے سمبل پور میں ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر ٹرک مالک کاساڑھے چھ لاکھ روپے کا چالان کاٹا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے سات ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کے لئے ٹرک مالک کو چھ لاکھ ترپن ہزار ایک سو روپے کے چالان کی رسید تھما دی ہے۔

’بھگوان رام‘ کا بھی چالان ہو گیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرک کے مالک شیلیش شنکر لال گپتا گزشتہ 5 سال سے ٹیکس ادا نہیں کر رہے تھے، اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی جاری تھی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کئی ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کے تحت مجموعی طور پر 6 لاکھ 53 ہزار 100 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سب سے مہنگا چالان بھگوان رام نامی شخص کا دہلی میں ہوا تھا ۔بھگوان رام نے 1.41لاکھ روپے کا جرمانہ کورٹ میں جمع کروا یا تھا۔ اسی طرح ایک چالان 86 ہزار روپے کاتھا اور یہ چالان دہلی کے ایک ٹرک ڈرائیور کو اوور لوڈنگ کے جرم میں ہریانہ میں کیا گیا تھا۔

Shares: