راولپنڈی:بزدل بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ، اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، بھارتی فوج نے نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے بالاکوٹ گاؤں کی فاطمہ بی بی شہید ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مغربی بارڈر پر 2 مختلف واقعات میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔افغانستان کے بارڈر پر یہ حملہ پاکستان دشمن پی ٹی ایم نے کیا ہے

Shares: