پنجاب: سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا،جبکہ مٹہ سوات کے علاقے کالاکوٹ میں رکشہ گہری کھائی میں گرنےسے 6 مسافر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق منگلا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائےجہلم میں نچلےدرجےکی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے منگلا ڈیم سے رات کو ایک لاکھ جب کہ دن کو 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، ڈیم میں پانی کا لیول 1187 فٹ ہے جب کہ ڈیڈ لیول 1242 فٹ ہے سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیرپل پانی میں ڈوب گیا اور دریاکے گرد و نواح میں آباد7 دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا، سیلاب میں 6 افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں،عطا تارڑ

دوسری جانب مٹہ سوات کے علاقے کالاکوٹ میں رکشہ گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں گرا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور سوار افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو مٹہ اسپتال منتقل کیا، رکشہ بونیر سے سوات آرہا تھا، جاں بحق اور زخمیوں میں ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے اسکول کے طلبا اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ملاوی فوج کی نائب صدر کا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق

Shares: