پاکستان رینجرز (سندھ)اورایس آئی یو کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی،چیل چوک کلا کوٹ لیاری سے گینگ وار کمانڈراحمد علی مگسی گروپ کا انتہائی مطلوب ملزم سہیل احمد کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور آوان بم برآمد کر لیئے گئے۔ملزم 2010 میں لیاری گینگ وار کمانڈر احمد علی مگسی کے گروپ میں شامل ہوا۔ ملزم 2010سے 2014تک احمد علی مگسی کاجوئے اور سٹے کا اڈہ چلاتا رہا ہے،2014میں ملزم کو صادق بلوچ نے احمد علی مگسی کی ہدایت پر سپاری کمپنی میں نوکری پر لگوایا۔ شاہی ڈیلکس کمپنی کاتمام کنٹرول احمد علی مگسی کے کارندے سنبھال رہے ہیں۔
ملزم 2010سے 2014تک سلمان چیئرمین کی بلڈنگ میں لیاری گینگ وار کمانڈر احمد علی مگسی کے واقع ٹارچر سیل میں ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا۔ ٹارچر سیل میں مغویوں کو لایا جاتا تھا، ٹارچر اور تشدد کے بعد قتل کر کے لاشوں کو مختلف علاقوں میں پھینک دیا جاتا تھا۔لیاری آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک فرار ہو گیاتھا۔ کچھ عرصہ قبل واپس آکر احمد علی مگسی کانیٹ ورک بحال کر رہاتھا۔ ملزم احمد علی مگسی سے بیرون ملک براہ راست رابطے میں تھا. بھتہ جمع کرنے والوں سے بھتہ وصول کر کے اسکے کارندوں اور بیرون ملک گینگ کمانڈر کے پاس بھجوارہاتھا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے
آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”








