قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

0
579
parliment

قومی اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں اور سنگین بے ضابطگیوں پر سپیکر ایاز صادق نے ایکشن لے لیا، سپیکر قومی اسمبلی نے سپیشل سیکرٹری چودھری مبارک کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے

قومی اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہیں،اس ضمن میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی متحرک ہو چکے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری یاسین سلیمی کو معطل کر دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسین سلیمی نے بغیر کسی ٹریننگ اور ضابطے پورے کیے بغیر ترقی حاصل کی تھی، وہیں قومی اسمبلی میں غیر قانونی طور پر مستقل کیے جانے والے 17 افسران کو دوبارہ کنٹریکٹ پر کر دیا گیا ہے اور ان افسران کے گریڈ کی تنزلی بھی کر دی گئی ہے

مینجر بھرتی کیے جانے والے بعض افسران کی تنزلی کر کے انھیں ڈپٹی منیجر بنا دیا گیا ہے،سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے قریبی عزیز کی مستقل ملازمت بھی کنٹریکٹ میں تبدیل کردی گئی ہے. ایڈیشنل سیکرٹری یاسین سلیمی کے پی ایس سمیع کی بھی تنزلی کر دی گئی ہے، تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ کئی ملازمین کو بغیر دستاویزات اور تعلیمی اسناد کے بھرتی کیا گیا ہے،صرف ان کی فائلز میں آفر لیٹر لگے ہوئے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس ضمن میں کوئی بھی دباؤ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے،سپیکر نے ترقیوں کے عمل میں متاثرہ ملازمین کےلیے شکایات سیل بھی بنا دیا،متاثرہ ملازمین کو سیل میں شکایات کے اندراج کا حکم دیدیا گیا

واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے خبر شائع کی تھی کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف نے انت مچا دی، غیر متعلقہ اور اضافی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جو حکومت پاکستان کے خزانے کو قوی نقصان پہنچا رہے ہیں، اسد قیصر نے ملازمین کو بھرتی کیا تو وہیں راجہ پرویز اشرف بھی ان سے پیچھے نہ رہے ، قومی خزانے کا بے دردی سے اس طرح استعمال کیا جا رہا ہے کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کا ڈرائیور بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ سے سرکاری گاڑی پر دودھ لینے جاتا ہے، اسمبلی ہاؤس میں ملازمین کی بھر مار، میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کی گئیں،راجہ پرویز اشرف نے اسد قیصر کے غیر قانونی کاموں کو اس لئے تحفظ دیا کیونکہ وہ خود اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا چاہتے تھے

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں‌ غیر قانونی بھرتیوں بارے چیئرمین نیب کو بھی درخواست دی گئی تھی جس پر چیئرمین نیب نے نوٹس لیا اور تفصیلات طلب کر لی ہیں،

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

Leave a reply