وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی

سرمایہ کاری وہیں آتی ہے جہاں امن اور سیاسی استحکام ہو۔وزیراعظم
0
81

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صعنتوں کیلئے پیکیج کی منظوری دی گئی ہے،وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد، ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر ہے،وفاقی بجٹ میں قرض، سود کی ادائیگیوں پر 9 ہزار 7 سو ارب روپے تک خرچ کیے جانے ،بجٹ کا خسارہ ساڑھے 9 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے آئندہ مالی سال 25-2024ء کے بجٹ کی دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیً،پولیس کی سیکیورٹی میں بجٹ دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچائی گئی ہیں.
pm shehbaz
نواز شریف کی قیادت میں ہم نے اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔وزیراعظم
دوسری جانب بجٹ کے حوالہ سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہواجس میں وفاقی بجٹ 25-2024ء کے دوران قومی اسمبلی میں حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا،اجلاس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کو بجٹ سے متعلق اعتماد میں لیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی معیشت کو بچایا۔ اللّٰہ رب العزت کی مدد اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم نے اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔اس ملک کو دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں۔سازشی ٹولے نے اس ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، اس ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی بے حرمتی کی۔ برسہا برس سے عملی سیاست میں ہوں مگر ایسی انتشار سے بھرپور سیاست پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھی۔ اللّٰہ رب العزت نے دوسری مرتبہ خادم پاکستان کی ذمہ داری دی تو قوم کی مشکلات کے ازالے کا عہد کیا۔ مجھے امید ہے کہ میری کوششیں اور محنت آپ سب اور عوام کی امیدوں پر پوری اتر رہی ہونگی۔ برادرانہ ممالک اور سرمایہ کاروں کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد اور ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔ بجٹ میں جس قدر ہو سکا، عام آدمی کو ریلیف دینگے۔ اس ملک کے مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے۔ آپ سب اور اتحادی جماعتوں نے مجھ پر اعتماد کیا، حکومت کی پالیسیوں کی عام آدمی اور ملکی مفاد میں بھرپور حمایت کی، جس پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔ بجٹ اجلاس میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی تجاویز پیش کریں۔بجٹ کے حولے سے جھوٹ اور پراپیگنڈے کا موثر اور مدلل جواب دیں۔ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ہمیں شب و روز محنت کرنا ہے۔قوم کو بنیادی صحت، اعلیٰ تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں۔ اس ملک کی باصلاحیت افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شام ہے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم و تربیت یقینی بنائیں گے۔ خواتین کو با اختیار اور انہیں با عزت روزگار کی فراہمی کیلئے محنت کرنا ہے۔ دنیا بھر میں جہاں بھی گیا، قرض کی بجائے سرمایہ کاری کا کہا۔ سرمایہ کاری وہیں آتی ہے جہاں امن اور سیاسی استحکام ہو۔با وقار قومیں محنت، لگن اور حوصلے سے اپنی تقدیریں بدلتی ہیں۔ چین اور باقی ترقی یافتہ ممالک سے سیکھتے ہوئے ہمیں پاکستان کے معروضی حالات کے تناظر میں اپنا تابناک مستقبل خود بنانا ہے۔ہماری ٹیم کی کوششوں کی بدولت مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ مستحکم ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ اللّٰہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ارکان کو بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ارکان نے وزیرِاعظم کی قیادت میں حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ بجٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

وفاقی بجٹ ،قومی اسمبلی سیکورٹی کے سخت انتظامات،ہنگامہ آرائی کا خدشہ

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

Leave a reply