سعودی عرب،گرمی کی وجہ سے 577 حاجیوں کی موت

0
189
hajj

سعودی عرب میں شدید گرمی، مکہ مکرمہ میں گرمی کی وجہ سے 577 حاجیوں کی موت ہو گئی ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر ،60 کا اردن ،35 کا تیونس، 144 کا انڈونیشیا،11 کا ایران اور 3 کا سینگال سے تعلق ہے،سعودی عرب کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ حج کے دوران ہیٹ اسٹروک کے چارہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں.

سعودی عرب میں حاجیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ گرمی سے بے حال ہیں،مصری حاجی 61 سالہ عزا حامد براہیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے سڑک کے کنارے لاشیں دیکھی ہیںایسا لگ رہا تھا جیسے سعودی عرب میں قیامت آگئی ہو۔سڑک کنارے گرمی کی وجہ سے شہری بیہوش بھی ہوتے رہے جنہیں طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا،

سعودی عرب میں گرمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات اور لاشوں کا سڑک پر موجود ہونے پر سوشل میڈیا صارفین سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا اس کے لیے سعودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا؟ جبکہ سعودی اسلامی سیاحت کو فروغ دیتا ہے اور اربوں کماتا ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ کی عظیم الشان مسجد کا درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرینڈ مسجد کے قریب واقع مینا کا درجہ حرارت 46 ڈگری تھا۔ ایک صارف نے لکھا کہ گرمی میں سعودی عرب کی عازمین حج کو ناقص سہولیات کے پیش نظر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا.

ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں حجاج کرام کی میزبانی میں سعودی_عرب کی حکومت کی نااہلی کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں کئی حجاج ہیں جو گرمی اور دیگر پریشانیوں سے مر چکے ہیں لیکن کسی کو انہیں منتقل کرنے کی جلدی نہیں ہے۔ جب تک حکومت نے ایکشن نہیں لیا ان لوگوں کی لاشیں کئی گھنٹے واک ویز پر پڑی رہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج کا عمل مکمل ہو چکا ہے.حج ایک عظیم مذہبی اجتماع اور مسلمانوں کے لیے ایک لازمی فریضہ ہے، دنیا بھر میں لوگوں نے عید الاضحیٰ منائی۔ تاہم، ہیٹ اسٹروک کے بعد متعدد حجاج کو اسپتالوں اور طبی مراکز میں داخل کرایا گیا، کیونکہ سعودی عرب میں شدید گرمی ہےحکام کے مطابق اس وقت سعودی عرب کے متعدد طبی مراکز میں 4,082 افراد داخل ہیں۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ ملک میں کئی حاجیوں کی اوپن ہارٹ سرجری، گردے کے ڈائیلاسز کے طریقہ کار اور کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی گئی تھی۔وزارت صحت نے 24 اوپن ہارٹ سرجریز اور 249 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کیں۔ 1,006 گردوں کے ڈائیلاسز کے عمل بھی ہوئے۔

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان،ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے،ترجمان دفتر خارجہ

دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف

 ایک دوسرے کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔

Leave a reply