پنجاب اسمبلی کے باہر سنی اتحاد کونسل کے معطل ارکان نے دھرنا دے دیا،

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنی ہی اسمبلی لگا لی،11 ارکان کی پنجاب اسمبلی رکنیت معطلی کے بعد سنی اتحاد کونسل نے ایسا فیصلہ کیا، پنجاب اسمبلی کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہم سب اسمبلی جائیں گے ، اگر معطل اراکین کو روکا گیا تو کوئی بھی سنی اتحاد کونسل کا رکن نہیں جائے گا.

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر لگائی گئی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، صنم جاوید، عالیہ حمزہ کے کیس لڑ رہے ہیں، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،مریم نواز فارم 47کی جعلی وزیر اعلیٰ ہیں،مارشل لاء اور اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد سےوزیر اعلیٰ بنیں،ہم خان کے سپاہی ہیں،

اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر نے 9 مئی واقعے پر قرارداد پیش کر دی، اپوزیشن نے 9 مئی واقعے پر قرارداد منظور کر لی،قرار داد کے متن کے مطابق 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اسمبلی کی آج تک کی تمام کارروائی تعصب پر مبنی ہے، جوڈیشل کمیشن 9 مئی کے واقعے کا تعین کرے۔

سنی اتحاد کونسل کے اجلاس میں سپیکر ملک احمد خان کے 11 اراکین کو معطل کرنے کے حکم کیخلاف تحریک بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی،سنی اتحاد کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا نام تبدیل کر کے "”وزیراعلی کے پاپا چور کارڈیالوجی ہسپتال”” رکھنے کی تحریک کی بھی منظوری دی گئی،اپوزیشن رکن محمد نعیم نے سپیکرملک محمد احمد خان کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی اور کہا کہ جمہوری تاریخ میں پہلا واقعہ ہوا لیڈر آف اپوزیشن کا چیمبر بند کروا دیا گیا، یہ لوگ جمہوریت نہیں شہنشائیت پر یقین رکھتے ہیں،

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ اسمبلی کے باہر قیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی ہیں،آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری لی جائے گی اور سپلیمنٹری بجٹ کے 37 مطالبات زر پیش کیے جائیں گے

جعلی پولیس افسر کا گھناؤنا دھندہ، لڑکیوں کو جسم فروشی پر لگا دیا

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

 مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ، کمسن لڑکیوں کو جسم فروشی پر لگا دیا گیا

 مساج سنٹر میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ

جس خاتون کو اسمبلی کے سادہ قوانین ہی معلوم نہ ہوں اس کو ملکہ عالیہ بنا کر مسلط کر دیا گیا،میاں اسلم اقبال
تحریک انصاف کے رکن میاں اسلم اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 سے جمہوریت کو پیروں تلے روند کر وزیراعلی بننے والی محترمہ کی لفاظی اتنی ہی اصلی ہے جتنا کہ انکا اس وقت وزیراعلٰی ہونا ۔ پنجاب اسمبلی میں درست قوانین کی نشاندہی کرنے پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی سمیت دیگر 10 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کر دی گئی۔ شہزادی صاحبہ کو صرف یہ ناگوار گزرا کہ انکے قانون کے مطابق غلط وقت پر تقریر کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیوں کیا ۔ جس خاتون کو اسمبلی کے سادہ قوانین ہی معلوم نہ ہوں اس کو پنجاب کی عوام کے سر پر ملکہ عالیہ بنا کر مسلط کر دیا گیا ہے

Shares: