بھارتی وزیراعظم نریندر مودی روس کے دورے پر ہیں، مودی کو روس میں اعلیٰ ترین شہری اعزاز آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل دی فرسٹ کالڈ‘ سے نوازا گیا ہے

مودی کو جس اعزاز سے نوازا گیا یہ یہ روس کا سب سے باوقار شہری اعزاز ہے۔ 2019 میں روس نے بھارتی وزیراعظم مودی کو اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا۔ روسی صدر نے مودی کو اعزاز سے نوازا، جس کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کے 140 کروڑ عوام کے لیے ایک اعزاز ہے۔ میں روسی صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے روس کے سب سے بڑے (سویلین) ایوارڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز صرف میرا نہیں، یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا اعزاز ہے،ہندوستان اور روس کے درمیان صدیوں پرانی گہری دوستی اور باہمی اعتماد کا اعزاز یہ ہماری خصوصی اور استحقاق یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعزاز ہے

بھارتی وزیراعظم مودی روسی صدر کی دعوت پر ماسکو گئے ہیں،تیسری بار وزیراعظم کا حلف لینے کے بعد مودی نے پہلا غیر ملکی دورہ کیا اور وہ روس گئے، مودی کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی،بھارتی وزیراعظم نے روسی صدر کے ساتھ روسی فوج میں کام کرنے والے بھارتی کی وطن واپسی کا معاملہ اٹھایا جس پر روسی صدر پوتن نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کی جلد ہی ملک واپسی ہوگی

یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی شہریوں کو روسی روسی فوج کے ساتھ مل کر یوکرین کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، بھارتیوں کو دھوکہ دہی سے سرحد پر سیکورٹی معاون کے طور پر کام کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ایجنٹ نے اطلاع دی تھی کہ نومبر 2023 سے روس-یوکرین سرحد پر تقریباً 18 ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے، متاثرہ نوجوانوں کے اہلخانہ نے مودی سےمدد کی اپیل کی تھی جس پر مودی نے روس کے دورے کے دوران روسی صدر سے بات کی،

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی روس میں روسی فنکاروں کے وفد سے بھی ملاقات ہوئی،فنکاروں نے مودی کی استقبالیہ تقریب میں پرفارم کیا گیا، جس کے بعد مودی نے فنکاروں سے ملاقات کی اور بات چیت کی،مودی نے فنکاروں کےکیریئر کے سفر اور مشق کے معمولات کے بارے میں سوال کئے اور شاندار پرفارمنس پر انہیں مبارکباد دی اور گروپ کے ساتھ تصویر کھینچ کر بات چیت مکمل کی۔

بھارتی وزیر اعظم مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی رسمی بات چیت سے قبل ماسکو میں نامعلوم فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی،

ماسکو میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا ہم نے سفر اور کاروباری تجارت کو بڑھانے کے لیے کازان اور یکاترنبرگ میں نئے قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ہندوستانی برادری کے ارکان نے ترنگا لہراتے ہوئے، تالیاں بجا کر وزیر اعظم کو ’’مودی مودی‘‘ کے نعروں کے ساتھ خوش آمدید کہا۔مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور روس کے تعلقات عالمی خوشحالی میں حصہ ڈال رہے ہیں ،مودی نے روس کو ہندوستان کا “ہر موسم کا دوست” قرار دیا اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہندوستان روس تعلقات کو مضبوط بنانے میں صدر ولادیمیر پوتن کی قیادت کی تعریف کی۔

Shares: