ہو سکتا ہے مجھے بجلی کٹوانی پڑے،عثمان پیرزادہ پھٹ پڑے

0
74
usman pirzada

بجلی کے زیادہ بل پر پاکستان میں ہر کوئی پریشان دکھائی دے رہا ہے، پاکستان کے سینئر اداکار و ہدایتکار عثمان پیرزادہ نے بجلی کے بل پر سخت ردعمل دیا ہے، عثمان پیرزادہ بجلی کا بل زیادہ آنے پر پھٹ پڑے ہیں

عثمان پیرزادہ سے ایک انٹرویو کے دوران بجلی کے بلوں بارے سوال کیا گیا جس پر عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ توبہ توبہ،خوفناک بل،مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں کیا ہوگا،پتہ نہیں آئندہ میری سکت ہوگی بھی یا نہیں کہ بل ادا کرسکوں ، ہو سکتا ہے مجھے بجلی کٹوانی پڑے کیونکہ میں تو افورڈ نہیں کرسکتا،کبھی کبھی ان لوگوں کے بارے میں سوچتا ہوں جن کے وسائل کم ہیں یا مالی طور پر مضبوط نہیں ہیں کہ وہ کیسے گزارا کرتے ہوں گے، اوپر سے شدید گرمی، یہ بھی نہیں کرسکتے کہ بجلی کے بغیر گزارا کریں لوگ سولر لگوارہے ہیں لیکن کبھی ٹیکنالوجی بدل گئی، کبھی اس پر بھی ٹیکس لگادیے گئے، بندہ گھبرا جاتا ہے

عثمان پیر زاداہ نے انکشا ف کیا کہ میرا بل اتنا خوفناک آیا ہے کہ کیا ہی بتاؤں، گھر میں ایک اے سی چلتا ہے، بیوی، میں اور بیٹی ایک ہی کمرے میں سوتے ہیں،پھر بھی بل اتنا زیادہ،

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حنا سرور نے پوسٹ کی ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ پاکستان دنیا کا سب سے مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والا ملک بن گیا۔۔دس بیس ہزار سے ستر ایک لاکھ تک کمانے والا طبقہ پریشان ہے بجلی کے بل بھریں کہ بزرگ والدین کا علاج کروائیں یا بچوں کو سکول پڑھائیں۔یا پھر گھر کا راشن پانی لیں۔لوگ نفسیاتی ہورہے ہیں نوجوان بیروزگار ہے خودکشیاں کررہے ہیں بجلی کے بلوں کی وجہ سے ہر گھر میں بے سکونی ہے لڑائی جھگڑے ہیں کہ بل کون دے۔۔جو پیسے لوگ بیٹیوں کی شادیاں کرنے کے اور بچوں کی فیسیں جمع کرنے کے حج و عمرہ کرنے کے اور قربانی کے جانور خریدنے کے لیے جمع کرتے تھے وہ لوگ اب پیسے بجلی کے بل بھرنے کے لیے جمع کرتے ہیں لوگ اپنے موبائل فون بیچ رہے ہیں سونا بیچ رہے ہیں تاکہ بل بھر سکیں۔۔اور حکومت کی بے حسی دیکھیے پارلیمنٹ میں موجود ہر مذہبی و سیاسی ارکان کو تمام سہولیات مراعات فری ہے۔۔ان کے بیرون ملک کے ٹکٹ فری ہے ان کی سات نسلیں غریب عوام کے ٹیکس پر پلتی ہے ۔کیا ہی اچھا ہو جو بوجھ یہ عوام پر ڈال رہے ہیں خود پر ڈالیں یہ دو تین مہینے سہولیات مراعات نہ لیں تو اربوں روپیہ انھی سے نکل سکتا۔

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Leave a reply