محرم کے جلوس کے دوران شربت پینے سے 400 افراد کی حالت بگڑ گئی

0
91
hospital

محرم کے جلوس کے دوران شربت پینے سے 400 افراد کی حالت بگڑ گئی، طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

واقعہ بھارت کا ہے،راجھستان کے بانسواڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا، محرم کے جلوس کے دوران شربت پینے سے تقریبا 400 افراد کی حالت غیر ہو گئی،شربت پینے کے بعد جلوس کے شرکا کو الٹیاں اور اسہال ہونے لگا، جن افراد کی حالت خراب ہوئی ان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، تین بچوں کو مہاتما گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اس کے بعد رات 12 بجے کے درمیان اور صبح 1 بجے تک زیادہ تر مریضوں کو جن کو فوڈ پوائزننگ ہوا، انہیں مہاتما گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔اس دوران محرم کے جلوس کے متعدد شرکاء نے جائے وقوعہ سے صرف 250 میٹر کے فاصلے پر واقع سٹی ڈسپنسری کے تالے توڑے او آر ایس اور دیگر ادویات نکال لیں۔بعد ازاں تین ڈاکٹر ڈسپنسری پہنچے اور 105 کے قریب متاثرہ افراد کا مناسب علاج شروع کیا۔

سی ایم ایچ او ڈاکٹر ہیرالال تبیات نے بتایا کہ 400 سے زیادہ لوگ مہاتما گاندھی اسپتال پہنچے، جن میں سے تقریباً 100 اب بھی داخل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کے کئی اہلکار اسپتال پہنچے۔دریں اثناء واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ انجمن اسلامیہ کے سربراہ شعیب خان نے بتایا کہ واقعہ نصف شب کے قریب پیش آیا۔ محرم کے جلوس کے دوران برادری کے کچھ افراد نے سٹال لگا رکھا تھا اور وہاں سے شربت پینے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت 400 کے قریب افراد بیمار ہو گئے۔

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Leave a reply