بجٹ میں تمباکو پر ٹیکس بڑھایا جاتا تو معیشت بہتر ہوتی، شارق خان

کرومیٹک کے وفد کی ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ تمباکو نوشی کے خلاف اجلاس میں شرکت
0
62
chromatic

پاکستان میں تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم کرومیٹک کے وفد نے سی ای او کرومیٹک شارق خان کی قیادت میں ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ تمباکو نوشی کے خلاف اجلاس میں شرکت کی

کرومیٹک کی جانب سے شارق خان اور رکن اسمبلی آمنہ شیخ اجلاس میں شریک ہوئیں،اجلاس کے دوران سی ای او کرومیٹک شارق خان نے پاکستان میں تمباکو نوشی کے خلاف مہم بارے بریفنگ دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کرومیٹک پاکستانی بچوں کوتمباکو نوشی سے بچانے کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی،شارق خان نے بتایا کہ کرومیٹک تمباکو نوشی کے خلاف مہم میں پاکستان بھر میں سرگرم عمل ہے، سوشل میڈیا پر بھی تمباکو نوشی کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے تووہیں پوسٹ کارڈ کے سالانہ مقابلے بھی کروائے جاتے ہیں، بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رہنے کے حوالہ سے تعلیمی اداروں میں سیمینار ،ورکشاپس بھی کروائے جاتے ہیں،پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سمیت اراکین پارلیمنٹ پاکستان میں تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کی مہم کو سراہتے ہیں،پنجاب حکومت کے اشتراک کے ساتھ محکمہ صحت اور تعلیم کے ذمہ داران کے ہمراہ کرومیٹک نے سیمینار کئے ،کرومیٹک پاکستانی نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی سے بچانے کے لئے پرعزم ہے.

شارق خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ حالیہ بجٹ میں پاکستان میں تمباکو پر ٹیکس نہیں بڑھا،اگر تمباکو پر ٹیکس لگایا جاتا تو اس سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوتا، باقی سب چیزوں پر ٹیکس لگے سوائے تمباکو کے، اگر ٹیکس بڑھ جاتا تو سگریٹ کی فروخت میں کمی ہوتی اور غریبوں کی پہنچ سے دور ہوتی، ہم اس ضمن میں پاکستان میں کوشش جاری رکھیں گے اور امید کریں گے کہ حکومت تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ کرے گی،شارق خان کا کہنا تھا کہ تمباکو پر ٹیکس میں اضافے سے حکومت کو کئی اہداف مل سکتے ہیں جن میں سگریٹ پینے والی افراد کی کمی، ٹیکس آمدن میں اضافہ، صحت کے اخراجات میں بچت ہو سکتی ہے،حکومت کو ایسی پالیسیاں بنانی ہوں گی جس سے پاکستان کی قومی معیشت بہتری کی طرف جائے اور اسکے لئے ضروری ہے کہ تمباکو پر ٹیکس بڑھایا جائے،

اجلاس میں آمنہ شیخ نے کرومیٹک کے سی ای او شارق خان کے تمباکونوشی کے حوالہ سے کام، محنت کو سراہا اور کہا کہ کرومیٹک کے ساتھ میں ایک عرصے سے کام کر رہی ہوں، کرومیٹک پاکستان میں تمباکو نوشی کے خاتمے کے مشن پر بھر پور کام کر رہی ہے، آمنہ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ بارہ سو سے زائد بچوں کا تمباکو نوشی شروع کرنا تشویشناک ہے،اس ضمن میں کرومیٹک تعلیمی اداروں میں بھی تمباکونوشی کے خلاف مہم چلا رہی ہے، بچوں کو تمباکو نوشی کی لعنت سے محفوظ بنا کر ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے،اس چیز پرمزید کام کرنے کی ضرورت ہے کہ بچوں کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں آگاہی دی جائے.

اجلاس کے شرکاء نے کرومیٹک کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک اسی جذبے کے ساتھ کام کرتی رہے گی،

انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

Leave a reply