بھارت،سعودی عرب،سرمایہ کاری کیلئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس

0
84
saudi modi

بھارت اور سعودی عرب کے مابین تعلقات گزشتہ چند برسوں کے دوران کافی بہتر ہوئے ہیں، دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے لئے قائم اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا

اتوار کو ہونے والے والے اجلاس میں بھارت اور سعودی عرب کے مابین سرکاری اور نجی شعبوں میں مختلف شعبوں بشمول ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل پلانٹس، نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی میں دو طرفہ سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ان اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا جن کا مقصد دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،اجلاس کی مشترکہ صدارت بھارتی وزیراعظم مودی کے پرنسپل سیکرٹری پی کے مشرا اور سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کی

اجلاس کے بعد بھارتی وزیراعظم کے دفتر سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور بھارت دونوں فریقین نے ٹاسک فورس کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا،دونوں فریقوں نے ان اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جن کا مقصد باہمی طور پر فائدہ مند انداز میں دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری پی کے مشرا نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم کے دورہ کے دوران 100 بلین امریکی ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو فعال تعاون فراہم کرنے کے بھارتی حکومت کے مضبوط ارادے کا اعادہ کیا،فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی سیکرٹری پیٹرولیم کی قیادت میں ایک وفد تیل اور گیس کے شعبے میں باہمی فائدہ مند سرمایہ کاری پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کرے گا، سعودی عرب کے وزیر توانائی کو اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس میٹنگ کے اگلے اجلاس کے لئے بھارت کے دورے کی دعوت بھی دی گئی

یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ کو تبدیل کر دے گا۔ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے.حافظ نعیم الرحمان

جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان

دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا متبادل،کامیاب دھرنے کے بعد نئی بحث

جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش

کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جائے ، بجلی کی قیمیتں کم جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ حافظ نعیم الر حمن

جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں

فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

Leave a reply