کوئی لندن اور امریکہ سے بائیومیٹرک کرائے گا تو درخواست انٹرٹین ہو جائے گی؟عدالت برہم

0
72
islamabad highcourt

اشتہاری ملزم کی درخواست انٹرٹین کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ اپنی دائری برانچ پر برہم ہو گئی

جسٹس ارباب محمد طاہر نے دائری برانچ کے نمائندہ کو طلب کر لیا، سرزنش کر دی،اشتہاری ملزم اعظم خان نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کی تھی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پہلی سماعت پر پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھاجسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کے اشتہاری ہونے کا علم ہوا،عدالت نے کہا کہ آفس کا جدھر دل چاہتا ہے پچاس پچاس اعتراضات لگا دیتے ہیں،جن درخواستوں پر اعتراض لگانا ہوتا ہے آفس اُن پر تو اعتراض لگاتا ہی نہیں،

نمائندہ دائری برانچ ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار نے ٹیکسلا میں بائیومیٹرک کرائی، عدالت نے کہا کہ دوسرے شہر سے بائیومیٹرک کرانے پر درخواست انٹرٹین کر لی جاتی ہے؟ اگر کوئی لندن اور امریکہ سے بائیومیٹرک کرائے گا تو درخواست انٹرٹین ہو جائے گی؟اشتہاری کی درخواست انٹرٹین نہیں ہو سکتی آپ نے کیسے کر لی؟ نمائندہ ڈائری برانچ نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ای بائیومیٹرک کیا گیا تھا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ نواز شریف کا ہوا تو آپ نے سب کا شروع کر دیا؟ نمائندہ ڈائری برانچ نے کہا کہ اسسٹنٹ رجسٹرار نے اس کے بعد سب کا بائیومیٹرک لینے کا کہہ دیا، جسٹس ارباب محمد طاہرنے استفسار کیا کہ کیا تحریری طور پر یہ آرڈر کیا تھا؟ نمائندہ دائری برانچ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ نہیں، زبانی طور پر کہا گیا تھا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اشتہاری کی درخواست پر دوسری عدالت نے نوٹسز جاری کر دیے آج پتہ چلا کہ اشتہاری ہے،چلیں اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں،

بشریٰ بی بی بھارتی اثاثہ،عادل راجہ کی ٹویٹ کو پی ٹی آئی والے بھی "لائک”دینے لگے

القادر ٹرسٹ کیس،عمران ،بشریٰ اراضی کی فروخت کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے

جیل میں دھکے،بشریٰ بی بی عدالت پہنچ گئیں

نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

Leave a reply