گھر کا بجلی بل 10 لاکھ،ایمل ولی خان پھٹ پڑے

0
93
aimal wali ANP

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان بجلی کا بل زیادہ آنے پر پھٹ پڑے، بولے گھر کا بل 10 لاکھ آ گیا، اب کچھ بیچ کر ہی بل دینا پڑے گا

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسوقت سب سے بڑامسئلہ بجلی کا ہے،عوام کو آئی پی پیز سے نجات نہیں دلاسکتے تو بنگلہ دیش کا حال دیکھ لیں، لیڈر لیس موومنٹ اگر شروع ہوجائے تو اسے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اورگورنر کو ڈرامے بازیوں سے نکل کر قوم کا سوچنا چاہیے، ان دونوں کے اپنے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومتی رٹ نہیں ہے، ان علاقوں میں پولیس شام کے بعد تھانوں سے باہرنہیں نکلتی،بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام باہر نکلی تو پھر انہیں کوئی نہیں روک سکے گا، میرے گھر کا بل دس لاکھ آیا اب بل ادا کرنے کے لئے مجھے کوئی چیز فروخت کرنی پڑے گی، ایسے میں دیہاڑی دار،مزدور کیسے بل دے

دوسری جانب وفاقی حکومت کو پاکستان کی عوام پر ذرا بھر بھی رحم نہ آیا،بجلی مزید مہنگی کر دی گئی،بجلی کی قیمت میں دو روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،لائف لائن صارفین اور کےالیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا،اگست کے بجلی بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی

1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کا وزیرا عظم سے بجلی کے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل

Leave a reply