ایک ادارہ پارلیمنٹ میں بار بار مداخلت کرتا ہے،بلاول

بنگلہ دیش کے حالات کو غور سے دیکھ رہے ہیں، بلاول
0
201
bilawal

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ انصاف بھی دلواتی ہے اور مہنگائی کا مقابلہ بھی کر سکتی ہے،

بلاول کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کوئی جوڈیشری ہماری عدلیہ کا مقابلہ نہیں کر سکتی ،ایک ادارہ پارلیمنٹ میں بار بار مداخلت کرتا ہے، کوئی طریقہ نکالنا ہوگا کہ سیاسی دائرہ میں رہ کر لڑائی لڑی جائے،ملک میں حالات ایسے ہیں کہ کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے اور کچھ نہیں ،صوبوں میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال مشکل ہوتی جارہی ہے، ٹی وی پر صرف غدار غدار چل رہا ہوتا ہے، ہم ایک دوسرے کو چور چور کہہ رہے ہوتے ہیں جبکہ پاکستان کی عوام اس وقت معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کو ملک چھوڑنا پڑا، بنگلہ دیش کے حالات کو غور سے دیکھ رہے ہیں،کیا میں نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان چھینا تھا؟ ،ایک مری ہوئی سیاسی جماعت کو عین اس وقت فائدہ پہنچایا گیا کہ پوری جماعت موبلائز ہو گئی، آپ ان کو ایسے سیٹیں دیتے ہیں جیسے ٹافیاں،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ایک ادارے کا تو یہ حال ہے کہ انصاف بھی دیتا ہے ڈیم بھی بناتے ہیں سموسے اور ٹماٹر کی قیمتوں کا تعین بھی کرسکتے ہیں ،پاکستان کی عدلیہ کو دنیا کی بہترین عدلیہ ہی کہوں گا ،ہمیں عدلیہ کی وجہ سے تین نسلوں کی جدوجہد کرنا پڑی ،عدلیہ نے شہید بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا تسلیم کیا ،عدلیہ نے کہا کہ اس سے زیادہ وہ کچھ نہیں کرسکتی،آج عدلیہ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کررہی ہے ،اسی عدلیہ نے ایک جماعت کو ایک فیصلہ دے کر سیاسی فائدہ دیا ،اسی عدلیہ نے ایک جماعت سے انتخابی نشان لیا ،پھر اسی عدلیہ نے جو مانگا بھی نہیں وہ بھی اسے دے دیا گیا ،اس بحران کا ذمہ دار اس ایوان میں بیٹھا کوئی شخص نہیں، یہ بحران عدلیہ کی وجہ سے ہے، عدالت نے کہا تھا یہ تو انہوں نے الیکشن میں دھاندلی کی جس کی وجہ سے نشان نہیں ملے گا، انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ میں نے نہیں سنایا

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں شہیدوں کے کوٹے سے متعلق احتجاج ہوا، شہیدوں کے کوٹے کو حسینہ واجد نے ختم کیا تھا، احتجاج شروع ہوا حسینہ واجد کو حکومت چھوڑنا پڑی، ہمیں عوام کے اصل مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، ارشد ندیم کو پوری قوم کی جانب سے مبارک باد دینا چاہتا ہوں، لیاری کے بچے فیفا ورلڈ کپ جیت کر لاسکتے ہیں، وفاقی وزیر کھیل صوبائی وزراء کے ساتھ بیٹھ کر انڈومنٹ فنڈ قائم کریں، ارشد ندیم کا ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومت کو جیسے دینا چاہیے تھا نہیں دیا، کھیلوں کیلئے ہر صوبے کا انڈومنٹ فنڈ مختص کیا جائے، پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، کوشش ہونی چاہیے کہ آئندہ اولمپکس میں مزید تمغے جیتیں، ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

Leave a reply