آرمی چیف سے امام مسجد نبوی کی ملاقات

0
77
coas

مسجد نبوی کے امام ڈاکٹرصلاح بن محمدالبدیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ان کے دورہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستان، پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، مسجد نبویﷺ کے امام نےکہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے۔ جو علاقے میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔امام مسجد نبوی ؐ نے مسلم امہ کے اتحاد و خوشحالی کےلیے دعا کی۔

امام مسجد نبوی ﷺ کی پارلیمنٹ آمد باعث مسرت و برکت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مسجد نبویﷺ کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر محمد نواف بن المالکی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، علی محمد خان، بیریسٹر گوہر علی خان، ملک عامر ڈوگر، مولانا فضل الرحمان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دیگر اراکین قومی اسمبلی موجود تھے، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبوی ﷺ کی پارلیمنٹ آمد باعث مسرت و برکت ہے، مسجد نبویﷺ کا مسلمانوں کے دلوں میں ایک خاص مقام ہے، امام مسجد نبوی شیخ صلاح بن محمد البدیر کا دورہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کا مظہر ہے،امام مسجد نبوی ﷺ کا دورہ اس اتحاد کی عکاسی ہے جو امت مسلمہ کو مضبوط رشتے میں باندھتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بھائی چارے، اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان اور سعودی عرب ہر آزمائش میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات ہر گزرتے کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، ڈاکٹر شیخ صالح بن محمد البدیر کا دورہ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے، عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کو مزید مستحکم کرنا وقت کی ضرورت ہے ،امت مسلمہ کے درمیان زیادہ سے زیادہ افہام و تفہیم، تعاون اور بھائی چارے کے لیے پُرعزم ہیں،

مسلم ممالک میں اتحاد کے فروغ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،امام مسجد نبوی
امام مسجد نبوی ﷺ شیخ صلاح بن محمد البدیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کر کے دلی خوشی و مسرت ہوئی، پاکستان میں جو خلوص اور محبت ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی،پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کی عوام اور پارلیمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان عالم اسلام کا ایک اہم ملک ہے،مسلم ممالک میں اتحاد کے فروغ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پر امام مسجد نبوی ﷺ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے مابین اتحاد و یکجہتی کے فروغ کیلئے خصوصی دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچے تھے،ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا تھا، گزشتہ روز امام مسجد نبوی کی صدر مملکت آصف زرداری، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات ہوئی تھی.

ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

Leave a reply