کمال…پارلیمنٹیرین اپنی رہائش گاہ 13سال میں بھی تعمیرنہ کرا سکے

0
76
parliment

پارلیمنٹیرین اپنی رہائش گاہ 13سال میں بھی تعمیر نہ کرا سکے

مئی2011 میں پارلیمنٹ لاجزمیں نئے بلاک کی تعمیر کا معاہدہ ہوا،2 ارب 72کروڑروپے سے لاگت سے104 اپارٹنمںٹ بنانے تھے،معاہدے کے تحت نئے بلاک کی تکمل نومبر2013 میں کرنی تھی،سی ڈی اے نے 82 کروڑ36 لاکھ روپے سےزائد رقم بھی اداکی،سی ڈی اے اورکنٹریکٹر کےدرمیان تنازع عدالتوں میں پہنچا ،قانونی چارہ جوئی کےباعث 2016 میں منصوبے پرکام روک گیا،منصوبہ 13 سال سے منصوبہ تکمیل کا منتظرہے

پارلیمنٹ لاجزکیلئے بجٹ میں مالی سال 2020-21 میں 1 ارب 72 کروڑ سے زائد تھا،مالی سال 2021-22 میں 1 ارب 75 کروڑ سے زائد تھا،مالی سال 2022-23 میں 1 ارب 60 کروڑ سے زائد مختص کیا گیا،مالی سال 2023-24 مین 3ارب 19 کروڑ روپے رکھا گیا ،رواں مالی سال کے دوران بجٹ 3 ارب 69 کروڑ سے زائد ہے

پارلیمنٹ لاجز ڈائریکٹوریٹ میں نو بلاکس ہیں،سات ارکان پارلیمنٹ جبکہ دوانتظامیہ کے زیر استعمال ہیں،لاجز 358 فیملی سویٹس پرمشتمل ہیں، جبکہ پارلیمنٹیرن کی تعداد 432 ہے.

اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ لاجز میں نئے بلاک کی تعمیرات میں تاخیر کا نوٹس لے لیا،اسپیکر اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے جلد ازجلد مکمل کرنے ہدایت کردی،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہناتھا کہ منصوبے کی تعمیرمیں مزید تاخیربرداشت نہیں کیا جائے گی ، مزید تاخیر پرتمام متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، منصوبے کی لاگت بھی کم سے کم رکھی جائے ،سی ڈی اے نے لاجزتوسیع منصوبے فیزون رواں مالی سال میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی
رپورٹ. محمد اویس، اسلام آباد

مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

Leave a reply