بلاول بھٹو”کنفیوژن کا شکار اور ہر طرف سے فائدہ اٹھا رہے ہیں”عمر ایوب کی بلاول بھٹو پر کڑی تنقید

0
46
umer ayub

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کنفیوژن کا شکار ہیں اور ہر جگہ سے "مزے” لے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جب بلاول بھٹو کو حکومت کی ناکامی نظر آتی ہے تو وہ بوکھلا جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن بجلی کی قیمت 2 روپے 64 پیسے بڑھائی گئی، جس کا ذمہ دار بلاول کی اتحادی حکومت ہے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے باہر جاری بھوک ہڑتال کیمپ کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر تمام اراکین کو اپنے حلقوں میں جشن آزادی کی تیاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کا دوسرا مرحلہ کچھ وقت بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے عدلیہ کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فل کورٹ فیصلوں کو کس حیثیت سے تبدیل کیا جاتا ہے؟ انہوں نے عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم بھی دہرایا۔اسد قیصر نے مزید بتایا کہ محمود خان اچکزئی کوئٹہ میں اور باقی قیادت دیگر شہروں میں سیمینار منعقد کرے گی، جس میں حقیقی آزادی کے موضوع پر سنجیدہ سوچ رکھنے والوں کو مدعو کیا جائے گا۔

Leave a reply